ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بلاول بھٹو کے وزیر اعظم مودی پر ’غیر مہذب‘حملے پاکستان کے لیے نئی پستی: بھارت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-16
in تازہ تریں
A A
’دہشت گروں کے معاملے پردوہرا کردار نہیں ہونا چاہیے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

نئی دہلی/ 16 دسمبر
ہندوستان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی پر ذاتی حملہ کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ اس ملک کے لیے بھی ’نئی پستی‘ ہے۔
نیویارک میں پاکستانی وزیر خارجہ کے ریمارکس پر سخت ردعمل میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی ’مایوسی‘ کا رخ ان کے اپنے ملک میں موجود دہشت گرد اداروں کے ماسٹر مائنڈز کی طرف ہو گا، جنہوں نے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کا ایک حصہ بنا رکھا ہے۔
باگچی نے کہا”پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اسامہ بن لادن کو شہید کے طور پر تسلیم کرتا ہے، اور لکھوی، حافظ سعید، مسعود اظہر، ساجد میر اور داو¿د ابراہیم جیسے دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ کوئی دوسرا ملک اقوام متحدہ کے نامزد کردہ 126 دہشت گرد اور 27 اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد ادارے ہونے پر فخر نہیں کر سکتا۔
اس سے پہلے اطلاعات و نشریات کے وزیر‘ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے تبصرے کی آج سخت مذمت کی اور کہا کہ بھٹو کو اس نچلی سطح پرجانے کے بجائے دہشت گردی کو ختم کرنے پر توجہ دینی چاہئے ۔
ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا بیان انتہائی مذموم اور شرمناک ہے ۔ان کاکہنا تھا”1971میں ہندوستان کے ہاتھوں اپنی شکست کا درد اسی دن سے ہے جب اس دن93ہزار سے زائد پاکستانی فوجیوں نے ہندوستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے ۔ ان کے نانا پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے ۔ اس سب کے باوجود پاکستان کی سرزمین آج بھی دہشت گردی کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے ۔ اس میں پاکستانی حکومت براہ راست ملوث ہے ۔ آج پوری دنیا ان کے منصوبوں کو جانتی ہے “۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں مودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف درست اور سخت پالیسی اپنا کر مسلسل واضح پیغام دیے ہیں۔انہوں نے کہا” ایسے بیانات کسی وزیر خارجہ کو زیب نہیں دیتے لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان نے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ کھل کر اپنی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کی پناہ گاہ ہے “۔
ٹھاکر نے کہا کہ امریکہ نے اسامہ بن لادن کو پاکستان میں داخل ہو کر ہلاک کیا تھا۔ ہندوستان نے بھی گھس کر دہشت گردوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔” سب جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کو مارنے کے لیے کہاں جانا پڑتا ہے ۔ پاکستان اس سے اپنا منہ نہیں چھپا سکتا“۔
مرکزی وزیر نے کہا”اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ صرف ایسے بیانات دے کر اپنی جان چھڑا لیں گے ، تو ایسا ہونے والا نہیں ہے ۔ بہتر ہو گا کہ پاکستانی وزیر خارجہ اپنے یہاں دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی، ایف آئی آر درج کی گئی:ڈی آئی جی

Next Post

تمام خدمات 15 جنوری تک آن لائن ہوجائیں گی: چیف سیکریٹری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
چیف ایکریٹری کی سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی مناسب فراہمی کی ہدایت

تمام خدمات 15 جنوری تک آن لائن ہوجائیں گی: چیف سیکریٹری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.