ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو نے نئی حکومت میں "مذہبی صیہونیت” کو شامل کرلیا: اسرائیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-02
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ٹرمپ کا متنازعہ بیان

تل ابیب///
بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی نے جمعرات کو کہا ہے کہ نامزد اسرائیلی وزیر اعظم نے انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صہیونی پاور پارٹی کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل ہونے کا معاہدہ کیا ہے تاکہ اسرائیل میں گذشتہ ماہ ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے قریب پہنچا جا سکے۔
لیکوڈ نے وضاحت کی کہ مذہبی صہیونی پارٹی کو دیگر محکموں کے ساتھ ساتھ باری باری وزارت خزانہ کا کنٹرول بھی دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ تبدیلی کیسے ہوگی؟۔
بزلئیل سموٹریچ نے نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ”آج ہم ایک یہودی، صیہونی اور قومی حکومت کے قیام کے لیے ایک اور تاریخی قدم اٹھا رہے ہیں جو سلامتی کو بحال کرے گی اور یہودی بستیوں کو وسعت دے گی۔”
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ مذہبی صہیونی پارٹی کے رہ نما بزلئیل سموٹریچ ابتدائی طور پر وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس کے بعد باری کے مطابق کوئی دوسرا شخص یہ عہدہ سنھبالے گا۔
نیتن یاہو کی قیادت میں دائیں بازو کے بلاک نے اپنے انتہائی آرتھوڈوکس اور انتہائی دائیں بازو کے یہودی اتحادیوں کے ساتھ کنیسٹ سیٹوں کی اکثریت حاصل کی تھی۔ اس طرح انہوں نے 120 رکنی پارلیمنٹ میں سے 64 نشستیں حاصل کیں۔ سینٹرسٹ یائر کی قیادت میں حریف کیمپ لیپڈ 54 نشستیں حاصل کرپائے تھے۔
لیکوڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی صہیونی جماعت جو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت سمجھی جاتی اور اسرائیلی بستیوں کی حمایت کرتی ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں پر بھی اختیار رکھے گی لیکن یہ نیتن یاہو کے ساتھ ہم آہنگی میں ہوگا۔
اس معاہدے میں "مذہبی صیہونیت” کو امیگریشن اور جذب کی وزارت اور وزارت قومی مشن (ایک نئی بنائی گئی وزارت) بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ "مذہبی صیہونیت” کا ایک عہدیدار کابینہ میں وزارت دفاع کا عہدہ بھی سنبھالے گا، جس میں وہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے امور کا ذمہ دار ہوگا اور نامزد وزیر اعظم کے ساتھ ہم آہنگی اور معاہدے کے ساتھ کام کرے گا۔
پارٹی کو نائب وزیر کا عہدہ بھی ملے گا اور آئین و قانون کمیٹی اور مذہبی خدمات کمیٹی کی سربراہی بھی ملےگی۔ پارٹی کا ایک عہدیدار دائیں بازو کی جماعتوں کے وژن کے مطابق عدالتی نظام میں اصلاحات کے منصوبوں کا ذمہ دار بھی ہوگا۔
مذہبی صیہونیت” پارٹی نے کنیسٹ کے موجودہ اسپیکر کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا جو گذشتہ کن کیسٹ سے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال بے اصول سیاست کر رہے ہیں: کانگریس

Next Post

چین، کورونا پالیسیوں میں تبدیلی نظر آنے لگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
عالمی خبریں

بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-05-17
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کا متنازعہ بیان

2025-05-17
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے روسی سلامتی کونسل کا نائب سربراہ مقرر کیا

2025-05-17
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
عالمی خبریں

نیپال:ماؤنٹ ایورسٹ پر 2 غیرملکی کوہ پیما ہلاک

2025-05-17
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

2025-05-16
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

2025-05-16
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!”

2025-05-16
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع
عالمی خبریں

شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے ؍ احمد الشرع

2025-05-16
Next Post
چین میں کورونا ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا، لاک ڈاؤن نافذ

چین، کورونا پالیسیوں میں تبدیلی نظر آنے لگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.