جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

خدا را ہمیں گمراہ نہ کریں !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

آپ شوق سے سیاست کیجئے ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ آپ جس طرح کی سیاسی کرنا چاہتے ہیں ‘ کیجئے ۔ہم کون ہوتے ہیں آپ کو روکنے اور ٹوکنے والے ۔آپ نے کن سے ہاتھ ملانا ہے اور کن سے نہیں … کن سے اتحاد کرنا ہے اور کن سے نہیں ‘ کن سے الائنس بنانی ہے اور کن سے نہیں … کن کیخلاف الیکشن لڑنا ہے اور کن کے ساتھ لڑنا ہے… یہ آپ کا فیصلہ ہے ‘آپ کا اختیار ہے اور… اور ہمیں آپ کواس فیصلے سے ‘ اس اختیار سے بے اختیار کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے … اور ہاں اعتراض بھی نہیں ہے ۔ ہاں ہمیں اعتراض ہے اور… اور بڑا اعتراض ہے … لوگوںکو بے وقوف بنانے پر اعتراض ہے‘ انہیں گمراہ کرنے پر اعتراض ہے اور… اور اس لئے ہے کہ ۲۰۱۹ کے بعد کشمیر میں جو کچھ بھی ہوا … اس کے بعد لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے… اس کے بعد کشمیری گمراہ ہونے کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہو سکتے ہیں ۔آپ سود کی باتیں ہیں ‘ سودبینک دیتا ہے… اگر آپ بینک سے سود لینے کی بات کریں گے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے… حالانکہ اسلام میں سود کی کوئی گنجائش نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ بڑے بڑے اور بہت بڑے گناہوں میں سود بھی شامل ہے‘ اسے بھی ایک بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے ۔لوگوں پر‘ کشمیریوں پر کچھ ترس کھائیے‘ ان پر رحم کیجئے اور… اور سچ بول کر رحم کیجئے ۔ انہیں بتا دیجئے کہ کشمیر کی کوئی بھی سیاسی جماعت ۳۷۰ کو واپس نہیں لا سکتی ہے… کوئی کشمیری سیاسی جماعت سیاسی طور پر اتنی طاقتور نہیں ہے کہ وہ ملک کے دو تہائی ممبران پارلیمنٹ کو ۳۷۰بحال کرنے کیلئے قائل کرے … کوئی بھی … کشمیر کی کوئی بھی سیاسی جماعت ایسا نہیں کر سکتی ہے… وہ بھی نہیں کر سکتی ہے جو سود کی بات کرتی ہیں… ماضی میں… ماضی قریب میں آپ لوگوں کو سبز رومال ‘ سبزفرن‘ سبز چوغہ اورکوہستانی نمک دکھا کر بے وقوف بناتے تھے ‘انہیں گمراہ کن نعروں سے گمراہ کر تے تھے… لیکن… لیکن خدا را اب تو اس سب سے باز آجائیے کہ اب اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے …اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہاں ایک راستہ ہے… اور وہ یہ ہے کہ لوگوں کو بتایا جائے ‘ ان کے سامنے روڑ میپ پیش کیا جائے کہ کیسے ۳۷۰ کو بحال کیا جا سکتاہے… اسے واپس حاصل کیا جا سکتا ہے …اور ہاں وہ بھی سود سمیت ۔اگر آپ کے پاس ایسا کوئی روڑ میپ‘کوئی نقش راہ نہیں ہے تو… توپھر خدا را ہمیں گمراہ نہ کیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

Next Post

تیونس نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
تیونس نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا

تیونس نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.