جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو کارپوریشن میں منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا: سسودیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-01
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی/ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے رشوت ستانی کو روکنے کے لیے کارپوریشن میں ایک ایماندار عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو منتخب کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔
بدھ کو مسٹر سسودیا نے لکشمی نگر، کرشنا نگر اور پٹ پڑ گنج کے مختلف وارڈوں میں پد یاترا کی اور کہا کہ اس بار عوام نگم میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ناکامی اور غلط حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ صبح سویرے پوجا پاٹ کرنے کے بعد اچھے دل کے ساتھ کام کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں لیکن گھر سے باہر قدم رکھتے ہی انہیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہی نظر آتے ہیں۔ گھر سے نکلتے ہی ان کے پاؤں مٹی پر پڑتے ہیں اور سارا موڈ خراب ہو جاتا ہے ۔ یہ سب صرف اور صرف بی جے پی کی ناکامی کی وجہ سے ہے ۔ دہلی سے گندگی کی صفائی کو بی جے پی نے کبھی اپنا فرض نہیں سمجھا۔ بی جے پی نے عوام کی جیب صاف کرنا ہی اپنا کام سمجھا ہے ۔
کرشنا نگر میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی یہاں کے تاجروں سے پیسے بٹورتی ہے ۔ لیکن آج تک انہیں پارکنگ جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر سکے ۔ اس کے ساتھ سیل کر کے تاجروں کا کاروبار بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 7 دسمبر کے بعد کارپوریشن میں مسٹر اروند کیجریوال کی حکومت بنے گی اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم تاجروں کو سیلنگ کی لعنت سے نجات دلائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر غلطی سے کارپوریشن میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بن جاتی ہے تو رشوت ستانی کی شرح بڑھ جائے گی۔ اس بار عوام نے اپنا موڈ بنا لیا ہے کہ اس بار وہ رشوت ستانی کو روکنے کے لیے کارپوریشن میں اروند کیجریوال کی ایماندار حکومت کو منتخب کریں گے ۔
مسٹر سیسودیا نے کہا کہ اس بار عوام عام آدمی پارٹی کے الیکشن لڑ رہی ہے ۔ لوگ اپنے وارڈ میں گھر گھر جا کر بیداری پھیلا رہے ہیں کہ اگر اس بار بھی بی جے پی یا کانگریس کا کونسلر آیا تو اگلے پانچ سال صرف لڑیں گے ۔ عوام کے کام روکیں گے ۔ کیجریوال جی کا کونسلر عوام کے تمام کام کرائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپتان اسٹوکس سمیت آدھی ٹیم انفیکشن کا شکار، پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی ہونے کا خدشہ

Next Post

بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف درخواست دائر کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف درخواست دائر کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.