ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کھڑگے راہل، سونیا کی زبان بول رہے ہیں: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-29
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو راون کہنے پر کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے پر سخت جوابی حملہ کیا اور کہا کہ مسٹر کھڑگے محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کی زبان بول رہے ہیں اور انہیں گجرات کے عوام سے اس کا جواب ملے گا۔
یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ کانگریس صدر نے وزیر اعظم مودی کو ‘راون’ کہا ہے ۔ ملک کے وزیر اعظم کے لیے اس قسم کی گالی گلوج مناسب نہیں۔
ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ مسٹر مودی گجرات کے بیٹے ہیں۔ وہ پوری دنیا میں گجرات کا فخر ہیں۔ گجرات کے بیٹے کے لیے ایسی زبان استعمال کرنا مناسب نہیں ہے ۔ یہ قابل مذمت ہے اور کانگریس کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ مسٹر مودی نے ملک کے مفاد میں بہت سے کام کئے ہیں۔ وہ ہندوستان کو ترقی کی راہ پر لے جارہے ہیں۔ گجرات کی مٹی کو سلام، جس نے ایسا بیٹا دیا، جو ہندوستان کے غریبوں کو آگے لے جانے کے لیے کام کر رہا ہے ۔ انہیں راون کہنا صرف مسٹر مودی کی توہین نہیں ہے ، یہ ہر گجراتی اور پورے گجرات کی توہین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر اپنی لسانی مریادا کو بھول چکے ہیں۔ یہ لوگ مسٹر مودی کے کاموں سے حیران اور پریشان ہو کر انہیں گھٹیا القابات سے نواز رہے ہیں۔ جب محترمہ سونیا گاندھی نے مسٹر مودی کو موت کا سوداگر کہا تو ان کے دیگر لیڈروں نے وزیر اعظم مودی کو ظالم، بندر، راکشس تک کہا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کانگریس کے نئے صدر نے وزیر اعظم مسٹر مودی کے تعلق سے جو بیان دیا ہے وہ محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کا بیان ہے ۔ سب سے پہلے محترمہ سونیا گاندھی نے مسٹر مودی کو موت کا سوداگر کہا تھا جس کا نتیجہ سب نے دیکھا۔ اب کانگریس کو مسٹر کھڑگے کے بیان کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔ اس کا جواب گجرات کے عوام ضرور دیں گے ۔
ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہوئی ہے ۔ اس کے نتیجے میں آج ہندوستان دنیا کی مضبوط ترین معیشتوں کی فہرست میں 11ویں مقام سے 5ویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ مسٹر مودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کر کے نہ صرف پاکستان کو بلکہ دہشت گردی کو اس کی اوکات بھی دکھائی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماری ٹیم میں کوئی بزدل نہیں: کمنس

Next Post

راجدھانی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

راجدھانی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے : کیجریوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.