منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رہی ہے: وزارت داخلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-13
in اہم ترین
A A
مودی حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رہی ہے: وزارت داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

نئی دہلی//
مودی حکومت دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رہی ہے اور عالمی برادری کو اس لعنت کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے عزم سے آگاہ کرے گی۔
مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ حکومت ہند ۱۸؍ اور۱۹ نومبر کو نئی دہلی میں تیسری وزارتی ’نو منی فار ٹیرر‘ (این ایم ایف ٹی) کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں۷۵ ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے دو دن تک ہونے والی بات چیت میں حصہ لیں گے۔
وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ این ایم ایف ٹی کانفرنس کی میزبانی مودی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی دہشت گردی کے مسئلے کے ساتھ ساتھ اس لعنت کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اور بین الاقوامی برادری میں اس مسئلے پر بات چیت کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے عزم کے ساتھ ساتھ حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں معلومات دیں گے ۔
اس کانفرنس کا انعقاد بین الاقوامی دہشت گردی کے مسئلے پر حکومت کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس لعنت کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اور عالمی برادری کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت کرنے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے ۔
کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی برادری کی جانب سے۲۰۱۸میں پیرس اور ۲۰۱۹میں میلبورن میں منعقد کی گئی گزشتہ دو کانفرنسوں میں دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے بارے میں بات چیت کو آگے بڑھانا ہے ، اس کے علاوہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے تمام جہتوں کے تکنیکی، قانونی، ریگولیٹری اور تعاون کے پہلوؤں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔ یہ کانفرنس دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے پر مرکوز دیگر اعلیٰ سطحی سرکاری اور سیاسی بات چیت کی رفتار بھی طے کرے گی۔
عالمی سطح پر مختلف ممالک کئی برسوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متاثر ہیں۔ بیشتر معاملات میں تشدد کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے لیکن یہ زیادہ تر طویل مسلح فرقہ وارانہ تنازعات کے ساتھ ساتھ ایک ہنگامہ خیز جغرافیائی سیاسی ماحول کی وجہ سے ہوا کرتی ہے ۔ اس طرح کے تنازعات اکثر غلط حکمرانی، سیاسی عدم استحکام، اقتصادی محرومی اور بڑے بے قابو علاقے کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔
ہندستان کو تین دہائیوں سے زائد عرصے میں دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت کی کئی شکلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ، اس لیے وہ اس سے متاثرہ قوموں کے درد اور صدمے کو سمجھتا ہے ۔ امن پسند ممالک کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کیلئے مسلسل تعاون کے لیے روابط استوار کرنے میں مدد کرنے کے لیے ، ہندوستان نے اکتوبر میں دو عالمی تقریبات دہلی میں انٹرپول کی سالانہ جنرل اسمبلی اور ممبئی اور دہلی میں اقوام متحدہ انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس کی میزبانی کی۔
یہ کانفرنس مختلف ممالک کے درمیان افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کو آگے بڑھائے گی۔
کانفرنس میں دہشت گردی کے عالمی رجحانات اور دہشت گردی کی مالی معاونت، دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے رسمی اور غیر رسمی ذرائع کے استعمال، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور متعلقہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے درکار بین الاقوامی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ مشرقی لداخ میں صورتحال مستحکم لیکن غیر متوقع‘

Next Post

ڈوڈہ میں گاڑی چناب میں گر جانے سے تین ہلاک‘ ایک زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
ڈوڈہ میں گاڑی چناب میں گر جانے سے تین ہلاک‘ ایک زخمی

ڈوڈہ میں گاڑی چناب میں گر جانے سے تین ہلاک‘ ایک زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.