جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندستان کو چین سے زیادہ امریکی ویزے ملیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in قومی خبریں
A A
ہندوستان اور چین میں اس ہفتے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر فوجی مذاکرات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی// کووڈ وبائی امراض کے بعد تیزی سے حالات معمول پر آنے کے بعد امریکہ نے ہندوستان کے لئے ویزا درخواستوں کی کارروائی کو تیز کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان اگلے سال موسم گرما تک چین کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا سب سے بڑا امریکی ویزا حاصل کرنے والا ملک بن جائے گا ۔
نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے ایک سینئر اہلکار نے جمعرات کو یہاں کہا کہ ہندوستان امریکی حکومت کے لیے نمبر ایک ترجیحی ملک ہے ۔ ہم نومبر کے وسط میں ویزا سلاٹ کھولنے جا رہے ہیں اور اگلے سال 2023 میں امریکی مشن کم از کم وقت میں مزید ویزا درخواستوں پر کارروائی کرے گا۔ اس کے لیے ہم مستقل اور عارضی کونسلرز کی بھرتی کریں گے اور ڈراپ باکس کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ کریں گے ۔
اہلکار نے کہا کہ امریکہ نے ہنر مند اور تکنیکی کارکنوں کے لیے ایچ کلاس ویزوں کے لیے ایک لاکھ اور مینیجر طبقے کے لیے ایل کلاس ویزا نئے سلاٹ کھولے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان اگلے سال کے موسم گرما تک امریکی ویزا حاصل کرنے والے ممالک کی سیریز میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ امریکی ویزا حاصل کرنے کے معاملے میں میکسیکو کے بعد ہندوستان نمبر دو ملک بن جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندستان کو کووڈ سے پہلے کی صورتحال کے مقابلے میں اگلے سال کم از کم دس فیصد زیادہ ویزے جاری کیے جائیں گے ۔
ویزوں کے اجرا میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں پوچھے جانے پر اہلکار نے کہا کہ اس قسم کا بحران نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس صورتحال کے لیے کووڈ بھی ذمہ دار ہے اور سیاحت اور کاروباری سفر کے لیے بی 1 اور بی 2 زمرے کی ویزا درخواستوں کے نمٹانے میں طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے ، لیکن جلد ہی یہ صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستانی ٹیم میلبرن پہنچ گئی

Next Post

بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ممالک کو زراعت میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے : تومر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
کسان آمدنی بڑھانے کے لیے کوئی زرعی طریقہ اختیار کریں : تومر

بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ممالک کو زراعت میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے : تومر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.