اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in اہم ترین
A A
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

SNOW

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں برف وباراں کے ایک اور مرحلہ شروع ہوا ہے اور اس بیچ مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۱۱نومبر تک برف وباراں متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۹نومبر سے۱۱نومبر کے دوپہر تک بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے اور پھر۱۲سے۱۶نومبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران سرینگر، جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس اور لیہہ منالی سڑک پر ٹریفک کی آمد و رفت عارضی طور پر متاثر ہوسکتی ہے ۔
وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۲سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں اس مدت کے دوران۵ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے تاہم گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے ۱ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے ۔
تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو منگل کی دوپہر کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھولا گیا تھا لیکن پیر کی گلی پر تازہ برف باری کے باعث اس کو بدھ کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ یہ روڈ اتوار کے روز کئی مقامات جیسے پیر کی گلی، منسر مہرے اور پوشہ پر برف باری کے وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سونہ مرگ کے ارد گرد برف باری ہونے کی وجہ سے سرینگر، سونہ مرگ، گمری روڈ کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ متعلقہ حکام نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ سرینگر، قومی شاہراہ، مغل روڈ وغیرہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

Next Post

بی جے پی حکومت نے کر گل جنگ لڑنے کیلئے افواج کو پوری طاقت دی:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
Next Post
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

بی جے پی حکومت نے کر گل جنگ لڑنے کیلئے افواج کو پوری طاقت دی:مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.