ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ایس آئی گھوٹالہ:سی بی آئی نے پولیس آفیسر سمیت مزید چار ملزمان کو حراست میں لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-07
in تازہ تریں
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۷نومبر

سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی )نے سب انسپکٹر گھوٹالہ میں ملوث مزید چار ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

بتادیں کہ تحقیقاتی ایجنسی نے ابھی تک اس معاملے میں بی ایس ایف کمانڈنٹ، پولیس آفیسر،سی آر پی ایف کانسٹیبل سمیت 13افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اطلاعات کے مطابق سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے سب انسپکٹر گھوٹالہ میں ملوث مزید چار افرادکی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشوک کمار، سی آر پی ایف کانسٹیبل سریندر کمار،وجندر سنگھ ساکن ہریانہ اور پردیپ کمار ساکن نئی دہلی کو حراست میں لے لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پردیپ کمار ساکن نئی دہلی راجدھانی میں پرنٹنگ پریس میں کام کرتا ہے اور اسی پرنٹنگ پریس پر ایس آئی امتحان کے پرچے لیک کئے گئے ۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشوک کمار جو کہ جموں کے پالنوالہ کا ساکن ہے کا بیٹا، بیٹی اور داماد لسٹ میں سرفہرست تھا۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ گرفتا رشدگان کے ساتھ سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کی جس دوران سروسز سلیکشن بورڈ کے چار سینئر آفیسران کا نام بھی سامنے آیا ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی امتحانات میں ہوئی دھاندلیوں میں مبینہ طور پر ملوث سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق آفیسران کی کسی بھی وقت گرفتاری متوقع ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشوک کمار نے نہ صرف اپنے تین نزدیکی رشتہ داروں کو قبل از وقت پرچے فراہم کئے تھے بلکہ دوسرے امیدواروں میں بھی پرچے فروخت کرکے اپنے لئے شکم سیری کا سامان پیدا کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پردیپ کمار نئی دہلی پرنٹنگ پریس میں بطور انچارج کام کررہا ہے اور جب وہاں پر ایس آئی امتحان کے پرچے پرنٹ ہو رہے تھے تو اسی دوران ملزم نے کچھ پیپر وہاں سے اُٹھائے ۔

مزید چار افرادکی گرفتاری کے بعد سی بی آئی کی جانب سے اس معاملے میں اب تک 13افراد کو حراست میں لیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کو پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے چونکا دینے والے انکشافات کئے اورمذکورہ ریکٹ کئی بھرتی گوٹالوں میں براہ راست ملوث ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ای ڈبلیو ایس کیلئے دس فیصد ریزرویشن جاری رہے گی :سپریم کورٹ

Next Post

بانڈی پورہ کانسوہ آئی ای ڈی دھماکہ کیس حل، دو جنگجو گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

بانڈی پورہ کانسوہ آئی ای ڈی دھماکہ کیس حل، دو جنگجو گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.