ہفتہ, اگست 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی میں ایک سو مہیلا محلہ کلینک کھولے جائیں گے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی

ماسٹر پلان 2047 دارالحکومت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا: منوہر لال

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دارالحکومت میں خواتین کے لیے 100 خصوصی محلہ کلینک کھولے جائیں گے جس میں تمام عملہ خواتین ہوں گی۔
چار مہیلا محلہ کلینک کا افتتاح کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے آج کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ دہلی میں خواتین کے لیے الگ سے چار مہیلا محلہ کلینک کھولے جا رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں پہلے مرحلے کے تحت 100 مہیلا محلہ کلینک کھولے جائیں گے ۔ اس کے بعد بھی کئی اور مہیلا محلہ کلینک کھولے جائیں گے ۔ صرف خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کا علاج کیا جائے گا۔ مہیلا محلہ کلینک میں تمام ملازمین خواتین ہوں گی۔ اس سے خواتین کو اپنے مسائل بتانے میں سہولت ہوگی۔ مہیلا محلہ کلینک میں ادویات، ٹیسٹ اور تمام علاج مفت ہوں گے ۔ محلہ کلینک میں عام طور پر 239 قسم کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ یہ تمام ٹیسٹ مہیلا محلہ کلینک میں بھی کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ خواتین سے متعلق جو بھی ٹیسٹ ہوں گے وہ بھی کرائے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے لیے محلہ کلینک ہیں، جن میں کھانسی، نزلہ، بخار جیسی معمولی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے ۔ دہلی میں ہماری حکومت بننے سے پہلے کئی بڑے اسپتال تھے لیکن لوگوں کو چھوٹی موٹی بیماریوں کے لیے بھی بڑے اسپتالوں میں بھاگنا پڑتا تھا۔ ان ہسپتالوں میں لمبی لائنیں لگ جاتی تھیں۔ پہلے دوائیاں دستیاب نہیں تھیں۔ اب پوری دہلی میں 521 سے زیادہ محلہ کلینک شروع ہو چکے ہیں۔ اب لوگوں کو معمولی بیماریوں کے لیے بڑے اسپتالوں میں بھاگنے کی ضرورت نہیں۔ اب لوگوں کی معمولی بیماریوں کا علاج ان کے محلہ میں واقع محلہ کلینک میں کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں کی ویکسی نیشن، نومولود اور چھوٹے بچوں کے تمام مسائل کا علاج کیا جائے گا۔ دہلی کے محلہ کلینک کو دیکھ کر کئی ریاستوں کے اندر محلہ کلینک شروع ہو گئے ہیں۔ آنے والے وقت میں مہیلا محلہ کلینک بھی اسی طرح پورے ملک میں پھیل کر عوام کی خدمت کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ

Next Post

دہلی کو شاندار شہر بنانا ہے ،جھگی والوں کو فلیٹس دیتے ہوئے مودی کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
قومی خبریں

مودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی

2026-08-22
ماسٹر پلان 2047 دارالحکومت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا: منوہر لال
قومی خبریں

ماسٹر پلان 2047 دارالحکومت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا: منوہر لال

2026-08-22
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
قومی خبریں

وندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ

2026-08-22
این ایس یو آئی کا آئی ٹی پی آئی صدر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
قومی خبریں

این ایس یو آئی کا آئی ٹی پی آئی صدر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

2026-08-22
جاپان کے وزیر دفاع نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے جاپان کے عزم کا اظہار
قومی خبریں

جاپان کے وزیر دفاع نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے جاپان کے عزم کا اظہار

2026-08-22
راہل کا پیلٹ گن معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کےحق میں دھرنا، شاہ سے پوچھا – انصاف سے ڈر کیوں
قومی خبریں

راہل کا پیلٹ گن معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کےحق میں دھرنا، شاہ سے پوچھا – انصاف سے ڈر کیوں

2026-08-22
آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط
قومی خبریں

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

2026-08-21
دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا
قومی خبریں

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

2026-08-21
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

دہلی کو شاندار شہر بنانا ہے ،جھگی والوں کو فلیٹس دیتے ہوئے مودی کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.