ہفتہ, اگست 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in عالمی خبریں
A A
اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ روم میں ماہی گیری کی دو کشتیوں سے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو راتوں رات بچایا، جب کہ دو لاشیں نکال لی گئیں۔
الارم فون کی جانب سے ایک انتباہ کے بعد سسلی میں سیراکیوز کے ساحل پر دو ’پیچیدہ‘ آپریشن کیے گئے جن میں لیبیا کی کشتیاں شامل تھیں۔
پہلی کشتی سے سسلی کے ساحل سے تقریباً 35 میل دور ایک اطالوی کوسٹ گارڈ جہاز نے 416 تارکین وطن کو بچایا جبکہ یورپی یونین کی سرحدی فورس فرونٹیکس کے ساتھ کام کرنے والے اسپین کے گشت کرنے والے جہاز نے مزید 78 کو بچایا۔
اس میں کہا گیا کہ ساحل سے 60 میل دور ماہی گیری کی دوسری کشتی سے کوسٹ گارڈ کے جہازوں اور اٹلی کی مالیاتی جرائم کی پولیس نے 663 تارکین وطن کو بچانے کے لیے مداخلت کی اور ’دو بے جان لاشیں‘ برآمد ہوئیں۔اٹلی کی نئی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ سے اپنی پہلی تقریر میں افریقہ کے تارکین وطن کو کشتیوں میں گزرنے سے روکنے کا عزم کیا تھا۔
جیارجیا میلونی نے کہا کہ ان کی حکومت جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ملک کی سب سے دائیں بازو کی حکومت ہے، خاص طور پر بحران زدہ لیبیا سے روانگی کو روک کر غیر قانونی آمد کو روکنا اور انسانی اسمگلنگ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے اصرار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسمگلروں کو اس بات کا فیصلہ کرنے سے روکا جائے کہ کون ملک میں داخل ہوتا ہے۔اٹلی طویل عرصے سے ہجرت کے فرنٹ لائن پر رہا ہے جس میں لاکھوں افراد سالانہ دنیا کی مہلک ترین کراسنگ سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پناہ گزینوں کا معاہدہ
سیو دی چلڈرن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے اٹلی پر زور دیا کہ وہ لیبیا کے ساتھ یورپی یونین کے زیر اہتمام ہونے والے ایک متنازع معاہدے کو ختم کر دے تاکہ تارکین وطن کی کشتیوں کو یورپ جانے سے روکا جا سکے۔

سال 2017 کے معاہدے کے تحت اٹلی اور یورپی یونین لیبیا کے ساحلی محافظوں کو فنڈ، تربیت اور آلات فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں جو پھر بحیرہ روم میں تارکین وطن کو روکتے اور انہیں زبردستی تنازعات سے متاثرہ ملک میں واپس بھیج دیتے ہیں۔

متعلقہ

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی کارروائی مزید بڑی شکست کا باعث بنے گی: عراقچی

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

تاہم اٹلی میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی سربراہ کلاڈیا لوڈسانی نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے یورپ کو کسی بھی حالت میں ایسے ملک کے ساتھ معاہدہ نہیں کرنا چاہیے جہاں تارکین وطن کو تشدد ، غلامی یا جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی کے جزیرے پر ایک روز میں 2 ہزار سے زائد مہاجرین کی آمد

مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ 5 برسوں میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو اس طرح سے روکا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لیبیا کے حراستی مراکز میں پہنچ گئے تھے۔

ناقدین احتساب کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جس کے بارے میں عوامی معلومات نہیں ہیں کہ لیبیا میں رقم کس کو ملتی ہے۔

پکڑ دھکڑ اور واپس بھیجنا
اٹلی طویل عرصے سے ہجرت کے فرنٹ لائن پر رہا ہے، جس میں دسیوں ہزار لوگ آتے ہیں جو سالانہ دنیا کی مہلک ترین کراسنگ کی کوشش کرتے ہیں۔

اس نے 2000 کی دہائی کے دوران لیبیا کے آمر معمر قذافی کے ساتھ مہاجرین کے بہاؤ کو روکنے کے لیے متعدد معاہدے کیے تھے۔

مزید پڑھیں: جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب

یہ شراکت 2012 میں لیبیا کی حکومت کے خاتمے کے بعد معطل ہوگئی تھی جس پر یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے لوگوں کو لیبیا میں روکنے اور زبردستی واپس بھیجنے پر اٹلی کی مذمت کی۔

البتہ شام، عراق اور لیبیا میں جنگوں نے 2015 میں پناہ گزینوں کی ایک لہر کو جنم دیا، جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کشتیوں کے ذریعے اٹلی گئے اور اس کے بعد 2016 میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد آئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

— یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کی سنگین غلطی ہو گی، بائیڈن

Next Post

سعودیہ پر امریکی غصہ برقرار، تیل کی پیداوار کم کرنا مملکت کا غلط فیصلہ تھا: بلنکن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے خود کو ایک ناقابل تسخیر طاقت ثابت کیا ہے: عراقچی
عالمی خبریں

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی کارروائی مزید بڑی شکست کا باعث بنے گی: عراقچی

2026-08-21
بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

2026-08-21
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا
عالمی خبریں

اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا

2026-08-21
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
عالمی خبریں

شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

2026-08-21
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
عالمی خبریں

اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری

2026-08-21
2025 میں امدادی کارکنوں کو ریکارڈ تعداد میں حملوں کا سامنا کرنا پڑا: اقوام متحدہ
عالمی خبریں

2025 میں امدادی کارکنوں کو ریکارڈ تعداد میں حملوں کا سامنا کرنا پڑا: اقوام متحدہ

2026-08-21
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھایا، اسے تاریخ کا سب سے زبردست قدم قرار دیا

2026-08-21
روسی افواج کے حملے میں یوکرین میں 9 افراد ہلاک، زیلنسکی کو انتخابات کے معاملے پر دباؤ کا سامنا
عالمی خبریں

روسی افواج کے حملے میں یوکرین میں 9 افراد ہلاک، زیلنسکی کو انتخابات کے معاملے پر دباؤ کا سامنا

2026-08-21
Next Post
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

سعودیہ پر امریکی غصہ برقرار، تیل کی پیداوار کم کرنا مملکت کا غلط فیصلہ تھا: بلنکن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.