ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے‘ہم سب کیلئے اس کا مقابلہ کرنا اہم :امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-22
in اہم ترین
A A
دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے‘ہم سب کیلئے اس کا مقابلہ کرنا اہم :امیت شاہ

Union Home Minister Amit Shah with Interpol president Ahmed Naser Al-Raisi during the closing ceremony of the 90th General Assembly of INTERPOL in New Delhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
دہشت گردی کو انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ سرحد پار دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ملکوں کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے ۔
جمعہ کو یہاں ۹۰ویں انٹرپول جنرل اسمبلی کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا’’دہشت گردی آج ایک عالمی مسئلہ ہے اور یہ انتہائی متعلقہ ہے کہ ۲۵۔۲۰۲۰کیلئے انٹرپول کے سات عالمی پولیسنگ اہداف میں دہشت گردی پہلا اور خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے سب سے اہم ہے‘‘ ۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا ’’دہشت گردی انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے اورکراس بارڈر ٹیررازم سے لڑنے کیلئے کراس بارڈر تعاون بہت ضروری ہے ، اس کے بغیر ہم سرحد پار دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ اس کے لیے انٹرپول بہترین پلیٹ فارم ہے ‘‘۔
شاہ نے کہا’’اس سے پہلے تمام ممالک کو دہشت گردی اور دہشت گرد کی تعریف پر اتفاق کرنا ہوگا۔ اگر دہشت گردی اور دہشت گرد کی تعریفوں پر اتفاق رائے نہیں ہے تو ہم متحد ہو کر اس کے خلاف عالمی جنگ نہیں لڑ سکتے ‘‘۔
وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے معاملے میں آسان رویہ اختیار کرنے والوں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا’’دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم اور اچھی دہشت گردی، بری دہشت گردی اور دہشت گردی کا حملہ بڑا یا چھوٹا دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے ‘‘۔
شاہ نے کہا کہ آن لائن بنیاد پرستی کے ذریعے پھیلائے جانے والے سرحد پار دہشت گردانہ نظریات کے چیلنج پر اتفاق رائے پیدا کرنا بھی ضروری ہے ۔ ہم اسے سیاسی نظریے کے طور پر نہیں دیکھ سکتے ۔ اگر ہم آن لائن بنیاد پرستی کے فروغ کو سیاسی مسئلہ سمجھیں گے تو دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ادھوری ئے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے زور دیاکہ دہشت گردی کے خلاف موثر جنگ طویل المدتی، جامع اور مسلسل ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہر قسم کی عالمی دہشت گردی سے لڑنے کیلئے پرعزم ہے اور تکنیکی مدد اور انسانی وسائل فراہم کرنے کیلئے انٹرپول کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سے ممالک میں انٹرپول کی نوڈل ایجنسی اور ملک کی انسداد دہشت گردی ایجنسی مختلف ہیں، ایسی صورت حال میں دنیا کی تمام انسداد دہشت گردی ایجنسیوں کے لیے دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اکٹھا ہونا مشکل ہے ۔
شاہ نے انٹرپول پر زور دیا کہ وہ تمام رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی ایجنسیوں کے درمیان ’ریئل ٹائم انفارمیشن ایکسچینج لائن‘قائم کرنے کے لیے ایک مستقل طریقہ کار پر غور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام آنے والے دنوں میں دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کو مزید مضبوط کرے گا۔
اس موقع پر انٹرپول کے چیئرمین اور سی بی آئی کے ڈائریکٹر سمیت کئی معززین موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل سڑک حادثہ میں بیٹی کی موت، باپ شدید زخمی

Next Post

جنگجوئیت آخری سانسیں لے رہی ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جنگجوئیت آخری سانسیں لے رہی ہے:سنہا

جنگجوئیت آخری سانسیں لے رہی ہے:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.