جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم اگلے ماہ جموں کشمیر آئیں گے ‘ دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے :رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-21
in اہم ترین
A A
’لوگوں کے تعاون سے خوبصورت جموں کشمیر تعمیر کریں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

جموں//
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے یونٹ صدر‘ رویندر رینا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم‘ نریندر مودی اگلے ماہ جموں کشمیرکا دورہ کرنے والے ہیں ۔
رینا نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہا ’’وزیر اعظم اگلے ماہ جموں کشمیر کا دورہ کریں گے جس دوران وہ یو ٹی میں دو عوامی جلسوں سے خطاب بھی کریں گے ‘‘۔
بی جے پی کے یونٹ صدر کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے سلسلے میں پارٹی وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ رابطے میں ہے ۔
واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں وفاقی وزیر داخلہ‘ امیت شاہ بھی جموں کے دورے پر آئے تھے جس دوران انہوں نے راجوری اور بارہمولہ میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کیا ۔
محبو بہ مفتی کے بارے میں پوپچھے گئے سوال کے جواب میں رینا نے کہاکہ وہ وزیرا علیٰ رہ چکی ہیں ، اُن کے والد مرحوم مفتی محمد سعید ملک کے وزیر داخلہ رہ چکے ہیں لہذا محبوبہ جی کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے ۔
رینا کے مطابق محبوبہ مفتی اگر کسی کی تنقید کرتی ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اشتعال انگیز بیانات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہاکہ کشمیر کے لوگ پکے ہندوستانی ہیں اور اُن کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
بی جے پی یونت صدر نے کہاکہ ریاسی دورے کے دوران ڈاکٹر فارو ق عبداللہ نے انصاف کی بات کئی لیکن اُنہوں نے اس کی کھل کر وضاحت نہیں کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فاروق عبداللہ کس انصاف کی بات کر رہا ہے ، کیا یہ وہ انصاف ہے جو سال۱۹۹۰میں بندوق کی نوک پر خونی کھیل کھیلا گیا ۔
رینا کے مطابق پچھلے۳۲برسوں کے دوران بندوق برداروں نے وادی کشمیر میں زائد از ایک لاکھ لوگوں کا قتل کیا ۔کیا فاروق عبداللہ نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کی بات کئی ہے اس حوالے سے این سی سرپرست نے پوری وضاحت نہیں کی۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہاکہ جہاں تک میں فاروق صاحب کو جانتا ہوں وہ کھل کر بات کرتے ہیں لیکن یہاں پر انہوں نے آدھی بات کئی ۔ ’’ہم اُمید کرتے ہیں کہ فاروق عبداللہ قاتل کو قاتل کہیں گے اور اُس کے پیچھے جس ملک کا ہاتھ ہے اُس کا بھی نام لیں گے ‘‘۔
رینا نے کہاکہ ملی ٹینٹوں نے کشمیر کو قبرستان بنانے کی کوشش کی ان ۳۲برسوں کے دوران جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھویا اُنہیں انصاف ملنا چاہئے ۔انہوں نے کہا’’کشمیری پنڈتوں اور کشمیر کے مسلمانوں کو پچھلے ۳۲سالوں کے دوران کافی زخم لگے ہیں ‘‘۔
بی جے پی کے یونٹ صدر کے مطابق حریت کی جانب سے ہڑتال کے کیلنڈر شائع کئے جاتے تھے اُس سے کشمیر کا کاروبار ٹھپ ہو کررہ گیا ، طلبہ و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہوا ، لوگوں کی روٹی روزی چھین گئی انصاف اُنہیں ملنا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آج سے موسم میں بہتری متوقع

Next Post

معصوم شہریوں کے قتل کو جواز فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع
اہم ترین

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

2026-08-21
۸۰ویںیوم آزادی پر ایل جی سنہا کی عوام کو مبارک باد‘کہا گزشتہ چند برسوں کے دوران یہاں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

2026-08-21
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’پاکستان، امریکہ کے درمیان گور کے کشمیر بیان پر تنازع دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ‘

2026-08-21
کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ
اہم ترین

کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ

2026-08-21
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
اہم ترین

’وندے ماترم کے بارے کانگریس کا فیصلہ خوشامد پر مبنی ‘

2026-08-21
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز
اہم ترین

جموں، ادھم پور کے راستے سرینگر  کیلئے تیسری وندے بھارت ٹرین چلائی جائے گی:مرکز

2026-08-21
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و  حرکت کے بعد تلاشی آپریشن ایجنسیاں

2026-08-21
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
Next Post
کچھ لوگ یو ٹی کے امن اور ترقی سے خوش نہیں ہیں:سنہا

معصوم شہریوں کے قتل کو جواز فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: ایل جی سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.