ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈیسا ایئر بیس ملک کی سلامتی کا موثر مرکز بنے گا:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in اہم ترین
A A
ڈیسا ایئر بیس ملک کی سلامتی کا موثر مرکز بنے گا:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

گاندھی نگر//
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں بنایا جانے والا ڈیسا ایئر بیس ملک کیلئے سیکورٹی کا ایک موثر مرکز ثابت ہوگا اور یہاں سے ہم مغربی سرحد سے کسی بھی مہم جوئی کا سخت جواب دے سکیں گے ۔
مودی نے یہاں۱۲ویں دفاعی نمائش کے دوران ایک ہزارکروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بناس کانٹھا میں ڈیسا ایئر بیس کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے ڈیسا میں آپریشنل بیس بنانے کا فیصلہ کیا اور ہماری افواج کی یہ امید آج پوری ہو رہی ہے ۔ یہ علاقہ ملکی سلامتی کا موثر مرکز بنے گا۔
یہ بیس ۲۰۲۴تک تیار ہونے کا امکان ہے اور یہاں سے تمام جدید ترین طیارے چلائے جاسکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دفاعی نمائش کے اس پروگرام میں ایک ہندوستان کی عظیم الشان تصویر کھینچی گئی ہے جس کا عزم امرت کے دور میں لیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا’’اس میں نوجوانوں کے خواب ہیں اور ان کی طاقت بھی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں دنیا کے لیے امیدیں اور دوست ممالک کے لیے تعاون کے مواقع ہیں‘‘۔
مودی نے کہا کہ اس نمائش کی توجہ میک ان انڈیا پر ہے اور یہ اس طرح کی پہلی دفاعی نمائش ہے جس میں صرف ہندوستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ہندوستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی برآمدات کا حوالہ دیتے ہوئے اور اس کے دفاعی مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کی طرف قدم اٹھاتے ہوئے‘وزیر اعظم نے کہا’’ہندوستانی دفاعی کمپنیاں آج عالمی سپلائی چین کا ایک اہم حصہ بن رہی ہیں۔ ہم عالمی معیار کے جدید ترین سامان ترقی یافتہ ممالک کیلئے بھی برآمد کر رہے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دفاعی شعبے میں ہندوستان قوت ارادی، اختراع اور منصوبوں پر عمل آوری کے منتر پر آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے نتیجے میں’’آٹھ سال پہلے ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا دفاعی درآمد کنندہ تسلیم کیا گیا تھا لیکن نئے ہندوستان نے قوت ارادی کا مظاہرہ کیا۔ اور میک ان انڈیا آج دفاعی شعبے کی کامیابی کی کہانی بن رہا ہے ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ہماری دفاعی برآمدات میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے ‘‘۔
مودی نے اس موقع پر ملک کے مشن ڈیفنس اسپیس کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ خلا میں مستقبل کے امکانات کے پیش نظر ہندوستان کو اپنی تیاری مزید بڑھانا ہوگی۔ فوج کو نئے حل تلاش کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا’’خلا میں ہندوستان کی طاقت کو محدود نہیں ہونا چاہئے اور اس کے فوائد صرف ہندوستان کے لوگوں تک محدود نہیں ہونے چاہئے ، یہ ہمارا مشن اور وژن بھی ہے ‘‘۔
مودی نے کہا کہ ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے‘ جب کہ نجی اور سرکاری شعبے تیز رفتاری کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں، ہماری افواج نے بھی دیسی دفاعی آلات اور ہتھیاروں کے استعمال کا جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے ۔
اس موقع پر مودی نے دفاعی ساز و سامان کی درآمد پر پابندی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت ملکی دفاعی آلات کی چوتھی مثبت فہرست بھی جاری کی۔
اس سے قبل بھی اس طرح کی تین فہرستیں جاری کی جاچکی ہیں۔ اس فہرست میں شامل اشیا اب ملک کے اندر تیار کی جائیں گی اور درآمد نہیں کی جائیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’تمام ہندوستانی شہری فوریطور پر یوکرین سے چلے جائیں‘

Next Post

حالیہ ہلاکتوںکے بعدشوپیاں میں سیکورٹی بندوبست سخت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
حالیہ ہلاکتوںکے بعدشوپیاں میں سیکورٹی بندوبست سخت

حالیہ ہلاکتوںکے بعدشوپیاں میں سیکورٹی بندوبست سخت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.