جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اکھلیش نے والد ملائم سنگھ کی باقیات کوہری دوار میں سپرد آب کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-17
in قومی خبریں
A A
ملائم سنگھ یادو نہیں رہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

ہری دوار/دہرا دون//سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی باقیات کو پیر کو اتراکھنڈ کے ہری دوار کے چندی گھاٹ کے نیل دھارا میں سپرد آب کردیا گیا۔ آنجہانی یادو کے بیٹے اور پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو، ان کے خاندان کے پانڈا شیلیش موہن نے رسم ادا کی۔
باقیات کے وسرجن کے بعد، اکھلیش نے گنگا میں ڈبکی لگائی اور اپنے والد کی روحانی سکون کے لیے دعا کی۔ اس دوران ملائم سنگھ یادو کے بھائی شیو پال یادو، کزن رام گوپال یادو، ملائم سنگھ کے دوسرے بیٹے پرتیک یادو، بہو ڈمپل یادو، اکھلیش کی بیٹی ٹینا آدیتی، بیٹے ارجن اور دھرمیندر، چچا زاد بھائی دھرمیندر یادو، تیجس پرتاپ یادیو، ، خاندان کے افراد جیسے اکشے یادو، انوراگ یادو، چھوٹو یادو، آدتیہ یادو وغیرہ موجود تھے ۔
باقیات کے وسرجن کے دوران اتر پردیش کے تمام اضلاع سے ایم ایل اے ، سابق ایم ایل اے ، ایم پی اور تمام کارکنان کے علاوہ پارٹی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر ستیہ نارائن سچن، اتراکھنڈ کے ایس پی صدر شمبھو پرساد، گورکھا فرنٹ کے صدر سنجے مالا، اتل شرما وغیرہ نے شرکت کی۔
مسٹر اکھلیش تمام کام اور قانونی طریقہ کار سے نمٹنے کے بعد ایک پرائیویٹ طیارے میں سیفئی (اٹاوہ) کے لیے روانہ ہو گئے ۔باقیات کے وسرجن کے دوران کارکنوں نے ‘دھرتی پتر ملائم سنگھ امر رہے ، نیتا جی امر رہے ‘ اور ‘زندہ باد’ کے نعرے لگائے ۔
قابل ذکر ہے کہ ایس پی کے بانی اور یوپی کے تین بار وزیر اعلیٰ رہنے والے ملائم سنگھ یادو کا 10 اکتوبر کو انتقال ہو گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پریکٹس میچ میں سامی کی شاندار کارکردگی، ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دی

Next Post

دہلی کی عدالت نے ای ڈی کو انوبرتا منڈل کو دہلی لے جاکر پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت دیدی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط
قومی خبریں

آزاد اور کھلے ہند- بحرالکاہل کے لیے دفاعی تعاون بڑھائیں گے ہند-جاپان، بحری سلامتی معاہدے پر دستخط

2026-08-21
دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا
قومی خبریں

دہلی جل بورڈ گھوٹالے کی تحقیقات مکمل ہونے پر کیجریوال بھی جیل جائیں گے: ملہوترا

2026-08-21
ڈی آر آئی نے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا، ہاتھی دانت سے بنی 54 نوادرات ضبط
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا، ہاتھی دانت سے بنی 54 نوادرات ضبط

2026-08-21
راجیو گاندھی کو 82 ویں یومِ پیدائش پر کانگریس لیڈران نے خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

راجیو گاندھی کو 82 ویں یومِ پیدائش پر کانگریس لیڈران نے خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-08-21
وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-08-21
جے پی نڈا کو اسپتال سے ملی رخصت، ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا
قومی خبریں

جے پی نڈا کو اسپتال سے ملی رخصت، ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا

2026-08-21
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

آر ایس ایس کو ڈیڑھ ارب لوگوں کی سچائی جاننے کا حق کس نے دیا: راہل

2026-08-21
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

2026-08-21
Next Post
دہلی ہائی کورٹ نے سبرامنیم سوامی کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیا

دہلی کی عدالت نے ای ڈی کو انوبرتا منڈل کو دہلی لے جاکر پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت دیدی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.