جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت چین سفارتی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-14
in اہم ترین
A A
بھارت چین سفارتی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

نئی دہلی//
وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ ہندوستان اور چین نے جمعہ کو مشرقی لداخ میں بقیہ مسائل کو حل کرنے اور دو طرفہ تعلقات میں معمول کی بحالی کیلئے حالات پیدا کرنے کیلئے فوجی سطح کے مذاکرات کا اگلا دور جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
ہندوستان،چین سرحدی امور پر مشاورت اور رابطہ کاری کے ورکنگ میکانزم کی میٹنگ میں یہ واحد فیصلہ تھا کیونکہ ڈیمچوک اور ڈیپسانگ کے کلیدی اختلافی مقامات پر مسائل کو حل کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے بقیہ مسائل کو’جلد سے جلد‘ حل کرنے کے لیے سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ دو طرفہ تعلقات میں معمول کی بحالی کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ’’موجودہ دوطرفہ معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق مغربی سیکٹر میں ایل اے سی کے ساتھ باقی مسائل کے حل کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے، انہوں نے سینئر کمانڈروں کی میٹنگ کا اگلا (۱۷واں) دور جلد ہی منعقد کرنے پر اتفاق کیا‘‘۔
اگرچہ دونوں فریقین گزشتہ ماہ پیٹرولنگ پوائنٹ۱۵ (پی پی ۱۵) سے دست بردار ہوئے تھے‘ لیکن ڈیمچوک اور ڈیپسانگ علاقوں میں تعطل کو حل کرنے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے ہندوستان،چین سرحدی علاقوں کے مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں ہندوستانی فریق کی قیادت وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (مشرقی ایشیا) ڈاکٹر شلپک امبولے نے کی اور چینی فریق کی قیادت چینی وزارت خارجہ میں سرحدی اور سمندری محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لیانگ نے کی۔
میٹنگ میں دونوں اطراف نے ہندوستان،چین سرحدی علاقے کے مغربی سیکٹر پر ایل اے سی پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس سال مئی میں ڈبلیو ایم سی سی کے۲۴ویں اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے گوگرہ ہاٹ اسپرنگس (پی پی۱۵)سے۸اور۱۲ستمبر کے درمیان فورسز کے مرحلہ وار انخلاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ اقدامات وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان سمجھوتہ کی عکاسی کرتے ہیں۔
ملاقات میں فریقین نے ایل اے سی پر باقی ماندہ مسائل کے جلد حل کیلئے سفارتی اور عسکری سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لایا جا سکے ۔ اس تناظر میں دونوں فریقین نے جلد از جلد ۱۷ویں سینئر کمانڈر سطح کی میٹنگ بلانے پر اتفاق کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لالبازا رمیں دو بھتہ خور گرفتار، نقلی پستول‘ خنجر ضبط:پولیس

Next Post

’پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
’دہشت گروں کے معاملے پردوہرا کردار نہیں ہونا چاہیے‘

’پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.