بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پروٹیاز پھرکی میں پھنسی ، ہندستان نے سیریز 2-1 سے جیتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-11
in کھیل
A A
فیصلہ کن میچ میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

نئی دہلی// ہندوستان نے اسپن گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد شبمن گل کی 49 رن کی اننگز کی بدولت منگل کو تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم 99 رن پر سمٹ گئی جس کے بعد ہندستان نے 100 رن کا ہدف 19.1 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ہندستان کے لیے اسپنروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو نے چار جبکہ شہباز احمد اور واشنگٹن سندر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد سراج نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔
گل نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 57 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 49 رن بنائے، حالانکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں اپنی چوتھی ففٹی سے محروم رہے اور ہدف سے صرف تین رن کی دوری پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شریاس ایئر نے چھکا لگا کر ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔
ہندستان نے ٹاس جیت کرگیندبازی کا فیصلہ کیا اور اسپنر شروع سے ہی جنوبی افریقہ پر حاوی رہے۔ سندر نے اننگز کے تیسرے اوور میں اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کو چھ رن پر آوٹ کردیا۔
محمد سراج نے ینیمان ملان (15) اور ریزا ہینڈرکس (03) کی وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے بعد کی اننگز مکمل طور پر اسپنروں کے نام رہی۔ شہباز نے ایڈن مارکرم کو نو رن پر آؤٹ کیا جبکہ سندر نے کپتان ڈیوڈ ملر کو سات رن پر بولڈ کیا۔ ہینرک کلاسن نے جنوبی افریقہ کو باعزت اسکور تک لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 42 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رن بنانے کے بعد شہباز کا شکار ہو گئے۔
کلدیپ (18/4) نے 26 ویں اوور میں بغیر کوئی رن دیئے بیون فورٹن اور آنرک نارکھیا کی وکٹیں لیں۔ جنوبی افریقہ کے آٹھ بلے باز دوہرے ہندسے کو نہ چھو سکے اور مارکو جانسن (14) کی وکٹ گرنے کے ساتھ ہی پروٹیاز کی اننگز 27.1 اووروں میں 99 رن پر سمٹ گئی۔ یہ ہندستان کے خلاف جنوبی افریقہ کا سب سے کم اور ون ڈے کرکٹ میں ان کا چوتھا کم ترین اسکور ہے۔
ہندوستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تیز شروعات کی اور گل نے شیکھر دھون کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے چھ اووروں میں 42 رن جوڑے۔ دھون تاہم بدقسمتی سے آٹھ رن کے ذاتی اسکور پر رن ​​آؤٹ ہو گئے۔ دھون تین میچوں کی سیریز میں چار، 13 اور آٹھ کے ذاتی اسکور کے ساتھ صرف 25 رن ہی جوڑ سکے۔
تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے کشن (10) نے دو چوکے لگائے لیکن فورٹین نے انہیں وکٹ کیپر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔
اس کے بعد وکٹ پر آنے والے ائیر نے گل کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 39 رن کی شراکت داری کی۔ جب ہندوستان کو تین رن درکار تھے، گل 49 کے اسکور پر لنگی نگیڈی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ائیر نے چھکا لگا کر ہندوستان کو فتح دلائی۔ ائیر نے 23 گیندوں میں 28 رن کی ناٹ آوٹ اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ سنجو سیمسن دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران چار کھلاڑی کشمیر میں تیار ہونے والے بلوں سے کھیلیں گے

Next Post

تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے امریکہ کا اقدامات پر غور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے امریکہ کا اقدامات پر غور

تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے امریکہ کا اقدامات پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.