منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے گھر بیٹھے سرکاری نوکری کا انتظار کرکے وقت ضائع نہیں کیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-27
in مقامی خبریں
A A
’اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے گھر بیٹھے سرکاری نوکری کا انتظار کرکے وقت ضائع نہیں کیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
وادی کشمیر کی تعلیم یافتہ خواتین جہاں مختلف شعبہ ہائے حیات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں وہیں نجی سیکٹر میں اپنے کاروباری ادارے قائم کرکے بھی نہ صرف خود اپنے روز گار کی سبیل کر رہی ہیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی روزگار کے موقعے پیدا کر رہی ہیں۔
جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرکاری نوکری کے انتظار میں بیٹھنے کی بجائے اپنے قصبہ میں ایک بوٹیک قائم کرکے نہ صرف اپنے لئے خود موثر ومستقل روزگار پیدا کیا بلکہ دوسری لڑکیوں کو بھی روزگار حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔
اس بوٹیک کے دو سیکشن ہیں ایک بوٹیک جس کو ایک بہن چلاتی ہے اور دوسرا ڈرس ڈیزائنگ ہے جس کو دوسری بہن جس نے ڈرس دیزائنگ میں ڈپلواما کیا ہے ، چلا رہی ہے ۔
یہ یونٹس اب ان دو بہنوں کے روزگار کے وسائل ہی نہیں بلکہ علاقے میں ان کی پہچان بن گئے ہیں اور دوسری پڑھی لکھی لڑکیوں کیلئے اپنے بل پر روزگار حاصل کرنے کا محرک بھی بن گئے ہیں۔
ان دو بہنوں میں سے عفو ریشی نامی بہن جس نے منیجمنٹ میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی ہے ، نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہم نے سال۲۰۱۶میں یہ بوٹیک قائم کئے ۔انہوں نے کہا’’ہمارے اس بوٹیک کے دو سیکشن ہیں ایک ڈرس ڈیزائننگ ہے دوسرا بوٹیک ہے ‘‘۔
عفو کا کہنا تھا’’پڑھائی مکمل کرنے کے بعد میں سرکاری نوکری ہی کرنا چاہتی تھی اور مجھے پورا یقین تھا کہ میں بھرتی بھی ہوجاؤں گی لیکن ایک دو دفعہ کوشش کرنے کے بعد میں سلیکٹ نہیں ہوئی‘‘۔
انہوں نے کہا’’میں نے پھر دیکھا کہ یہاں انتہائی کم اسامیوں کے لئے ہزاروں کیا لاکھوں کی تعداد میں امیدواروں نے فارم جمع کرکے امتحان دیا ہوتا ہے لہذا میں نے مزید وقت ضائع کئے بغیر اپنا کام شرو ع کرنے پر غور کیا‘‘۔
موصوفہ نے کہا کہ پہلے پہل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے ہمت سے کام لیا اور بوٹیک قائم کیا جو آج ہماری پہچان بن گیا۔انہوں نے کہا’’پہلے پہل ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کچھ لوگ حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی ہی کرتے تھے لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری، گھر والوں نے بھی مدد کی اور آج یہ یونٹ ہماری پہچان بن گیا‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یونٹ میں آج پندرہ لڑکیاں کام کر رہی ہیں جو سب کی سب پڑھی لکھی ہیں۔
عفو ریشی کا ماننا ہے کہ کشمیر میں ہنر مند افراد خواہ وہ مرد ہیں یا زن، کی کوئی کمی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہنر کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے باقی چیزیں پھر خود بخود ہی آجاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کوئی اچھا کام کرتے ہیں تو نہ صرف گھر والے بلکہ معاشرہ بھی اس کی پذیرائی کرتا ہے ۔
موصوفہ نے کہا کہ ہم ترال کے بعد اب ہم پانپور میں اپنا یونٹ قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں اور اس کے لئے ہم جگہ ڈھونڈ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سرینگر میں بھی یونٹ قائم کرنے کے لئے آفر کیا جاتا ہے لیکن ابھی ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ تین جگہوں پر یونیٹس کو سنبھال سکیں۔
عفو ریشی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اب تک ہماری کوئی مدد نہیں ہوئی اگر ہوتی تو شاید ہم مزید آگے بڑھ گئے ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کے دوران وردیاں، ماسک وغیرہ مفت تقسیم کیں عوامی سطح پر اس کی کافی پذیرائی ہوئی لیکن حکومت نے کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے جو دوسروں کو روزگار حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔
موصوفہ نے کہا کہ اپنے یونٹ قائم کرنے والے نوجوانوں کو مختلف اسکیموں کے تحت بینک قرضے دئے جاتے ہیں لیکن یہ قرضے حاصل کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے لہذا ا طوالت کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے کاروباری یونٹ قائم کرنے کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری کیمپوں کا انعقاد کرے ۔انہوں نے تعلیم یافتی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا’’گھر میں بے کار بیٹھنے کی بجائے اپنے ہنر پر کام کرکے اپنا روزگار خود حاصل کریں‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے جے شنکر کا مالدیپ اور سری لنکا کادورہ

Next Post

دو سال کے بعد ملک میں آج سے معمول کی بین الاقوامی پروازیں شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
دو سال کے بعد ملک میں آج سے معمول کی بین الاقوامی پروازیں شروع

دو سال کے بعد ملک میں آج سے معمول کی بین الاقوامی پروازیں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.