جمعرات, اگست 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کریمیا پل کے حادثہ پر تبصرہ نہیں کرتے مگر پوتین نے جنگ شروع کی: وائٹ ہاؤس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-10
in عالمی خبریں
A A
’ہم روس کے سیاحتی ٹور کا منصوبہ نہیں بنا رہے‘وائٹ ہاؤس کا ماسکو کی پابندیوں کا تمسخر

Washington

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی

جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں

واشنگٹن//
حال ہی میں امریکہ کی جانب سے یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کے مد نظر ماسکو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔ تاہم وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے اتوارکے روز کہا ہے کہ روس کو یوکرین سے ملانے والے کریمیا پل کے حادثے کے باوجود پیوتن کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے فیصلے سے متعلق کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔
جان کربی نے کریمیا پل کے حادثہ پر تبصرہ کرنے سے انکا ر کردیا، تاہم انہوں نے یاد دلایا کہ پوتین وہ ہے جس نے جنگ شروع کی ۔ گویا اس بیان سے انہوں نے اشارہ کیا کہ جنگ شروع کی ہے تو اس کے نتائج بھی برداشت کرنا ہوں گے۔
اے بی سی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کا ملک کیف کو فوجی مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن یوکرین کے بحران کا حل چاہتا ہے۔
کربی نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کو مذاکرات کے ذریعے بحران کو حل کرنا چاہیے ۔ روسی جوہری خطرے سے متعلق بائیڈن کے بیان کے متعلق انہوں نے کہا امریکی صدر کا بیان یوکرین میں بڑے خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔
بڑے خطرے کی طرف توجہ دلانے کے ساتھ ہی جان کربی نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ روسی صدر نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی اور یوکرینی فریقوں کو بیٹھ کر مذاکرات کرنے اور پرامن اور سفارتی طریقے سے کوئی راستہ نکالنے کے قابل ہونا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین : کیف سمیت مختلف شہروں میں 75 میزائل حملے

Next Post

روس اور کریمیا کو ملانے والے پُل پر دھماکہ، دہشت گردی کی کارروائی تھا: پیوٹن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی
عالمی خبریں

دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر پر مبینہ حملے کی این ایس یو آئی نے شدید مذمت کی

2026-08-20
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
عالمی خبریں

جنوبی کوریا، اپنی مسلّح افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں

2026-08-20
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے انتہائی اہم ہے: جاپان
عالمی خبریں

امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے انتہائی اہم ہے: جاپان

2026-08-20
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو

2026-08-20
اردوغان کی ٹرمپ سے ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
عالمی خبریں

اردوغان کی ٹرمپ سے ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-08-20
امریکی جنگی بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
عالمی خبریں

امریکی جنگی بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا

2026-08-20
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا ہندوستان کے انتخابی نظام کو ماڈل قرار دے کر امریکی کانگریس سے سیو امریکہ ایکٹ منظور کرنے کا مطالبہ

2026-08-20
عالمی خبریں

2026-08-20
Next Post
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین

روس اور کریمیا کو ملانے والے پُل پر دھماکہ، دہشت گردی کی کارروائی تھا: پیوٹن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.