جمعرات, اگست 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پانچ کھرب ڈالر مالیت کا سعودی شہر ایشین سرمائی گیمز 2029 کی میزبانی کرے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-05
in کھیل
A A
پانچ کھرب ڈالر مالیت کا سعودی شہر ایشین سرمائی گیمز 2029 کی میزبانی کرے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قومی کھیل ایوارڈز 2025 کا اعلان، کوئی کھیل رتن ایوارڈ نہیں دیا گیا،17 کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب

سچن چماریا نے قاہرہ ورلڈ بوکیا چیلنجر میں سلور اور برونز میڈل جیتے

ریاض//سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے خلیجی عرب ریاست کے 500 ارب ڈالر کے فلیگ شپ پروجیکٹ نیوم میں 2029 کے ایشین سرمائی کھیلوں کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے۔
ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹروجینا ریزورٹ پروجیکٹ کی تکمیل 2026 میں متوقع ہے، یہ پروجیکٹ آؤٹ ڈور اسکیئنگ، مصنوعی میٹھے پانی کی جھیل اور قدرتی نظاروں کا حسین امتزاج ہوگا۔
سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کھیلوں کے شعبے کے لیے لامحدود حمایت کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے مغربی ایشیا کے پہلے ملک کے طور پر اے ڈبلیو جی ٹروجینا 2029 کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے۔نیوم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے، وژن 2030 کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے سلطنت کا تیل پر انحصار کم کرتے ہوئے کھیلوں کو ترقی دینے سمیت معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے اپنی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے صحرا اور پہاڑ جلد ہی سرمائی کھیلوں کے میدان ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی بولی کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا جب کہ نیوم کے نام سے معروف میگا سٹی ایونٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا مغربی ایشیائی شہر ہوگا۔
پروجیکٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ایشین ونٹر گیمز ایک ایسے علاقے میں ہونے جارہے ہیں جہاں موسم سرما کا درجہ حرارت زیرو سیلسیس (32 فارن ہائیٹ) سے نیچے تک گر جاتا ہے اور سال بھر کا درجہ حرارت عام طور پر خطے کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں 10 ڈگری ٹھنڈا ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2017 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں 500 ارب ڈالرز کی لاگت سے نئے شہر کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔اس منصوبے میں اڑنے والی ٹیکسیوں اور روبوٹ نوکرانیوں جیسے مجوزہ منصوبوں پر مختلف حلقوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا گیا جب کہ ماہرین تعمیرات اور ماہرین معاشیات نے بھی اس پروجیکٹ کی فزیبلٹی پر سوالات اٹھائے۔یہ شہر موجودہ حکومتی فریم ورک سے آزاد خودمختار حیثیت میں کام کرے گا اور اس کے لیے حکومت 500 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ خرچ کرے گی، جبکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے خودمختار ویلتھ فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔
یہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے اور سعودی ولی عہد کے مطابق اس منصوبے کے تحت بحیرہ احمر میں اتنا بڑا پُل بھی تعمیر کیا جائے جو کہ اس نئے شہر کو مصر، اردن اور افریقہ کے باقی حصوں سے ملا دے گا اور اس طرح دنیا میں پہلی بار تین ممالک کا پہلا خصوصی زون قائم ہوگا۔نیوم سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جہاں روبوٹس کی تعداد انسانوں سے زیادہ ہوگی جبکہ ہولوگرام ٹیچرز جینیاتی طور پر تدوین شدہ طلبہ کو تعلیم دیں گے۔مستقبل کے اس شہر میں کیمرے، ڈرونز اور چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا بہت زیادہ استعمال ہوگا، تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
روبوٹ ملازمین یہاں گھر کا ہر کام کریں گے، روبوٹس کے درمیان کیج فائٹس بھی لوگوں کی تفریح کے لیے ہوں گی جبکہ روبوٹ ڈائناسور سے بھرے ایک امیوزمنٹ پارک کو بھی تعمیر کیا جائے گا۔
اس خطے کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے اس شہر کی تعمیر کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ‘میں کوئی شاہراہ نہیں چاہتا، ہم 2030 تک اڑنے والی گاڑیاں چاہتے ہیں’، ایک اور دستاویز میں لکھا ہے کہ ڈرائیونگ صرف تفریح کے لیے ہوگی، ٹرانسپورٹیشن کے لیے نہیں۔اس کی تفصیلات تو واضح نہیں مگر اس شہر کے لیے ایک مصنوعی چاند کی تجویز موجود ہے، جو کہ ممکنہ طور پر ڈرونز کی فلیٹ یا خلا سے لائیو اسٹریم امیجز کی مدد سے تیار ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی ٹیم 15ویں کھلاڑی کے بغیر آسٹریلیا جائے گی

Next Post

سوریہ کمار ٹی-20 میں ٹاپ رینکنگ کے قریب ،محمد رضوان پہلے نمبر پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی کھیل ایوارڈز 2025 کا اعلان، کوئی کھیل رتن ایوارڈ نہیں دیا گیا،17 کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب
کھیل

قومی کھیل ایوارڈز 2025 کا اعلان، کوئی کھیل رتن ایوارڈ نہیں دیا گیا،17 کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب

2026-08-20
سچن چماریا نے قاہرہ ورلڈ بوکیا چیلنجر میں سلور اور برونز میڈل جیتے
کھیل

سچن چماریا نے قاہرہ ورلڈ بوکیا چیلنجر میں سلور اور برونز میڈل جیتے

2026-08-20
ہاکی ورلڈ کپ : سیمی فائنل کی دوڑ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ : سیمی فائنل کی دوڑ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے

2026-08-20
ہندوستان نے اپنے 600 ویں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
کھیل

ہندوستان نے اپنے 600 ویں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

2026-08-20
جوڈار چوتھے راؤنڈ میں؛ الکاراز اور شیلٹن کی برابری کی
کھیل

جوڈار چوتھے راؤنڈ میں؛ الکاراز اور شیلٹن کی برابری کی

2026-08-20
چین میں جُجھار سنگھ نے ایشیا اوشیانا رِنک ہاکی کلب چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا
کھیل

چین میں جُجھار سنگھ نے ایشیا اوشیانا رِنک ہاکی کلب چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

2026-08-20
کھیل

وینس اور سیرینا ولیمس ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئیں

2026-08-20
مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا
کھیل

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

2026-08-18
Next Post
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و

سوریہ کمار ٹی-20 میں ٹاپ رینکنگ کے قریب ،محمد رضوان پہلے نمبر پر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.