نئی دہلی//مہاراشٹر کانگریس کے ایک لیڈر نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ریاست میں کئی لیڈر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، اس لیے بھارت جوڑو یاترا کے مہاراشٹر پہنچنے سے پہلے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔
کانگریس کے لیڈر وشواوندو رائے نے مسز گاندھی کو تحریرکردہ خط میں بھارت جوڑو یاترا کو ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہاراشٹر کانگریس کے کئی اہم لیڈر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اس لیے یاترا کے ریاست کی سرحد پر پہنچنے سے پہلے ان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔
مسٹر رائے نے کہا کہ ریاستی کانگریس کے کئی سینئر لیڈر پارٹی کے خلاف کام کر رہے ہیں اور اس کے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو مضبوط کرنے کی بجائے یہ لیڈر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے گروپ 23 کے لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ممبئی کانگریس کے سربراہ بھائی جگتاپ کے ذریعے ریاستی کانگریس کی رکن سازی کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تقرری پارٹی کے قومی صدر کے انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے یہ تقرری کی گئی ہے ۔ رکنیت سازی میں من مانی کی گئی ہے اور بہت سے غلط لوگوں کو ممبر شپ دی گئی ہے ۔