بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

کشمیر فروٹ انڈسٹری کو بحران کا سامنا

ساری نگاہیں گورنر کی طرف مرتکز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-26
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

کروڑوں روپے مالیت کا کشمیر فروٹ سرینگر…جموں قومی شاہراہ پر سڑ کر تباہ ہورہاہے۔ یہ صورتحال فروٹ بیوپاریوں، باغ مالکان اور دوسرے لاکھوں افراد جو اس صنعت سے بلواسطہ اور بلاواسطہ وابستہ ہیں کیلئے فکر وتشویش اور اضطراب کا موجب بنی ہوئی ہے۔معاملہ حکومتی ذمہ داروںکے ساتھ اُٹھانے اور اس تکلیف دہ صورتحال پر قابو پانے کی متواتر طور سے کی جارہی درخواستوں اور اپیلوں کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ چنانچہ کشمیر اور جموں کی منڈیاں گذشتہ چند روز سے بطور احتجاج تالہ بند ہیں۔
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور اس کے بعدانتظامیہ کے سربراہ چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارن مہتہ نے متعدد بار اعلیٰ سطح کی میٹنگوں میںصورتحال کا جائز ہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دی کہ وہ فروٹ سے لدے ٹرکوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل وحرکت کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو جائیں۔ کچھ رو ز قبل آئی جی ٹریفک نے بھی فروٹ کاروبار سے وابستہ ذمہ داروں کے ساتھ تبادلہ خیالات کے دوران ترجیحی طور پر فروٹ گاڑیوں کی سبک رفتار نقل وحرکت کو یقینی بنانے کا یقین دلایا۔ لیکن تمام ہدایات اب تک زمینی حقائق اور بادی النظر کے حوالہ سے بھی حکم نواب تادر نواب کی حد تک ہی ثابت ہوئے۔
اس سے انکار نہیں کہ سرینگر جموں شاہراہ کے کچھ مخصوص حصے مسلسل خستہ حالت میں رہتے ہیں کیونکہ ان حصوں میں پتھرائو مسلسل ہے۔ اس وجہ سے ٹریفک کی نقل وحرکت میں عموماً رکاوٹیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ لیکن معاملہ صرف اسی تک محدود نہیں بلکہ کچھ ذمہ داروں کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل، دانستہ تساہل اور دوسرے نظرنہ آنے والے مذموم حربے ، جن کا تعلق کچھ لوگوں کے حقیر ذاتی مفادات سے بھی ہوسکتا ہے ، کے پیش نظر فروٹ گاڑیوں کوراستہ نہیں دیاجارہاہے۔ حکام کو بھی اچھی طرح سے یہ جانکاری ہے اور ٹریفک مینجمنٹ سے وابستہ سبھی ذمہ داروں کو بھی معلوم ہے کہ یہ سیزن وادی سے فروٹ کو باہر کی منڈیوں تک پہنچانے اور منتقل کرنے کا ہے۔ لیکن بجائے اس کے کہ فروٹ سے لدی گاڑیوں کی سبک رفتار مگر بغیر کسی رکاوٹ کے نقل وحرکت کو یقینی بنایاجاتا ٹنل کے اِس پار قاضی گنڈاور پھر ٹنل کے اُس پاربانہال کے قریب گاڑیوں کو روکے رکھاجارہاہے۔
ایسا کیوں کیاجارہا ہے؟ اس کے بارے میں خود فروٹ سے وابستہ لوگ طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں اور اگر ان باتوں کو سچ پر محمول تصور کیاجائے تو صاف طور سے یہ طریقہ کار کشمیر فروٹ انڈسٹری کو دانستہ طور سے تباہ کرکے کشمیر کی متوازی معیشت کو ناقابل تلافی نقصانات کے گہرے دلدل میں دھکیلنے کی ہی سازش قرار دی جاسکتی ہے۔ اتوار ۲۵؍ ستمبر کی شام تک فروٹ سے لدی چھ ہزار ٹرک قاضی گنڈی میں درماندہ تھے۔ تاہم ٹریفک حکام نے فروٹ سے وابستہ لوگوں کے احتجاج سے دبائو میں آکر ۴۵۰؍ کے قریب ٹرک کو آگے بڑھنے کی اجازت دی۔
اگر ٹریفک مینجمنٹ سے وابستہ اعلیٰ ذمہ دار، شاہراہ کی تعمیر وتجدید سے وابستہ ٹھیکہ دار فرم کے ذمہ دار لیفٹنٹ گورنر اور چیف سیکریٹری کے احکامات تک کو کسی خاطر میں نہیں لاتے تو ایسے منظرنامے پر مرثیہ ہی کہی جاسکتی ہے۔ ماضی قریب میں بھی فروٹ انڈسٹری اسی نوعیت کے بحرانوں اوررکاوٹوں سے دوچار ہوتی رہی ہے لیکن یہ بحران اور رکاوٹیں چند گھنٹوں پرہی محیط ہوا کرتی تھی لیکن اب کی بار ان رکاوٹوں نے جو رُخ اختیارکیا وہ فروٹ انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد اور ٹرانسپورٹروں؍ڈرائیوروں کیلئے واقعی باعث صدمہ اور بے حد تکلیف دہ ثابت ہورہی ہے۔ یہ رکاوٹیں کشمیرکی معیشت اور معمول کی زندگیوں پر بھی آنے والے دنوں میں منفی طور سے اپنے اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔ جس کا اندازہ غالباً ٹریفک مینجمنٹ سے وابستہ حکام اور دوسرے ذمہ داروں کو نہیں ہے یا وہ دانستہ طور سے یہ رکاوٹیں کھڑی کرکے کسی پوشیدہ ایجنڈا کی آبیاری کررہے ہیں۔
اس نوعیت کے تناظرمیں ذمہ داروں کی نشاندہی کرنے کا مطالبہ بے نتیجہ ثابت ہوسکتا ہے البتہ کشمیر کی فروٹ انڈسٹری کو عظیم نقصانات سے بچانے کیلئے صرف اور صرف لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی پہل اور مداخلت حرف آخر اور نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے۔ اس صورتحال کا تعلق فروٹ انڈسٹری سے وابستہ باغ مالکان اور بیوپاریوں کے بینکوں سے قرضوں کی حصولی کے بعد ان کی وقت پر واپس ادائیگی، ملک کی مختلف منڈیوں سے وابستہ بیوپاریوں اور سٹاکسٹوں کی جانب سے باغ مالکان کو پیشگی ادائیگیوں سے بھی ہے، لیکن جب سڑک پر ہزاروں ٹرک لوڈ درماندہ رکھے جارہے ہوں تو ان پر لدا فروٹ سڑکرتباہ ہونا ایک قدرتی ردعمل ہے۔
بینک ادا شدہ سرمایہ نقصانات کے ہوتے معاف تو نہیں کرسکتا ہے ، اور نہ ہی ملک کی منڈیوں سے وابستہ بیوپاری یا بنگلہ دیش سے جن بیوپاریوں نے پیشگی رقومات ادا کی ہیں اپنی ادا شدہ پیشگی رقومات معاف کرسکتے ہیں۔ یہ سارا بوجھ کشمیر کی فروٹ انڈسٹری سے وابستہ باغ مالکان کے کاندھوں پر ہی ہے جبکہ ان سے وابستہ لاکھوں افراد روزگار کے حوالہ سے آنے والے ایام میں محروم ہوسکتے ہیں۔
لہٰذا اس سارے تناظرمیں یہ حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری بھی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کی پہل کرے جس سے فروٹ سے لدی گاڑیوں کی سبک رفتار نقل وحرکت نہ صرف یقینی بن سکے بلکہ اس تکلیف دہ صورتحال سے جو اعتماد مجروح ہوتا جارہاہے وہ اعتماد واپس بحال ہوسکے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوٹی میں پہلے سے ہی بے روزگار آبادی کا شرح تناسب ملکی سطح کے شرح تناسب سے کہیں تجاوز کرچکا ہے۔ لیکن اگرا س مخصوص انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد بھی آنے والے دنوں میں روزگار سے محروم ہوجاتے ہیں تو یہ ایک نئے بحران اور سنگین مسئلہ کے جنم کا بھی موجب بن سکتا ہے۔ حکومت سے یہی درخواست کی جاسکتی ہے کہ وہ رکاوٹوں کو دور کرنے کی طرف اولین اور سنجیدہ توجہ دے، ایسے حالات کیوں کر پیدا ہوئے ان کا پتہ لگانے کی طرف توجہ بعد میں بھی مبذول کی جاسکتی ہے۔ فروٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لئے بھی لازم ہے کہ وہ اشتعال میں نہ آئیں اور ذمہ دارانہ انداز فکر اور طرزعمل سے کام لیتے ہوئے ہڑتالوں ایسے راستوں سے اجتناب کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

… اور اب راجستھان!

Next Post

شنواری کی ان کے انتقال کی افواہواں پر وضاحت ، اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
شنواری کی ان کے انتقال کی افواہواں پر وضاحت ، اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں

شنواری کی ان کے انتقال کی افواہواں پر وضاحت ، اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.