بیجنگ///
چین کے صدر شی جن پھنگ نے قومی دفاع اور مسلح افواج میں اصلاحات کے کامیاب تجربے کے بہتراستعمال اوراصلاحات کے ذریعے مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے نئے امکانات کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے یہ ہدایات بدھ کو بیجنگ میں قومی دفاع اور مسلح افواج میں اصلاحات سے متعلق ہونے والے ایک سیمینارکو دی ہیں۔