ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 12 فیصد کمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-11
in کاروبار, مقامی خبریں
A A
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 12 فیصد کمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ماسکو پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے سپلائی کے خدشات کسی حد تک ممکنہ طور پر کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اوپیک کے ساتھی ممالک سے پیداوار کو بڑھانے کے متوقع مطالبے کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمت میں 12 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ڈان اخبار میں خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی شائع رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آنے سے روسی سپلائی میں رکاوٹ سے متعلق کچھ سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوگئے ہیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے کہا کہ تیل کے ذخائر کو مزید استعمال کیا جاسکتا ہے۔قیمتوں میں کمی ’فنانشل ٹائمز‘ کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی جس کے مطابق واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تیل کی پیداوار بڑھانے کا حامی ہے۔میزوہو میں توانائی کے مستقبل کے ڈائریکٹر باب یاوگر نے کہا کہ یہ معمولی نہیں ہے، وہ تقریباً 8 لاکھ بیرل بہت تیزی سے مارکیٹ میں لا سکتے ہیں، حتیٰ کہ وہ فوری طور پر روسی سپلائی کا ساتواں حصہ مارکیٹ میں لاسکتے ہیں۔برینٹ آئل 12.4 فیصد کم ہوکر 112.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 11.4 فیصد کم ہوکر 109.59 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔دنیا کے خام تیل کے دوسرے بڑے برآمد کنندہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد دنیا نے روس پر تیل کی درآمد پر پابندی سمیت دیگر مالی پابندیوں کی صورت میں ان حملوں کا جواب دیا، اس وقت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور یہ 2008 کی بلند ترین سطح یعنی 139 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ٹریڈنگ کے پچھلے 6 دنوں میں برینٹ میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا اور تیزی کی نشاندہی کرنے والے ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس سے ظاہر ہوا کہ مارکیٹ حصص کی فروخت کے لیے تیار تھی۔باب یاوگر نے کہا کہ اس سطح پر یقیناً تھوڑا کمی آنے کی گنجائش موجود تھی، اس صورتحال میں خریدار ختم ہونے جا رہے تھے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو روسی تیل پر فوری پابندی عائد کر دی لیکن بڑے یورپی ممالک اس فیصلے میں شامل نہیں ہوئے، جس کی بڑی وجہ ان ممالک کا روسی تیل پر زیادہ انحصار ہے۔برطانیہ نے کہا کہ وہ روسی درآمدات کو ختم کر دے گا جبکہ دیگر متعدد خریداروں نے روسی خام تیل خریدنا بند کر دیا ہے۔مالیاتی ادارے ‘جے پی مورگن‘ کے مطابق روسی سمندری تیل کی تقریباً 70 فیصد فروخت کے لیے خریدار تلاش کرنے میں چیلنج کا سامنا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشیر فاروق خان نے بخشی سٹیڈیم اور اِنڈور سٹیڈیم میں جاری تزئین و آرائش اور اَ پ گریڈیشن کے کاموں کا معائینہ کیا

Next Post

روسی وزیر خارجہ کی ترکی میں یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ
اہم ترین

غریب کینسر مریضوں کے  علاج کے فنڈ کو ۲ء۴۰لاکھ  سے بڑھا کر۴لاکھ روپے کیا گیا

2026-09-02
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

حزب دہشت گردوں کے ’حمایتی‘ کوضمانت نہیں ملی

2026-09-02
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
Next Post
روسی وزیر خارجہ کی ترکی میں یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان

روسی وزیر خارجہ کی ترکی میں یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.