سرینگر//
حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، لداخ ہِل ڈیولپمنٹ کونسل، لیہہ (ایل اے ایچ ڈی سی ) کے ضمنی انتخاب میں کانگریس سے واضح فرق سے ہار گئی ہے۔
کانگریس امیدوار ‘تاشی ٹنڈپ نے ایل اے ایچ ڈی سی، لیہہ کے ٹیمیس گام حلقہ میں بی جے پی کے دورجے نمگیال کو۲۷۳ ووٹوں سے شکست دی ہے۔
کانگریس امیدوار نے۸۶۱ جبکہ بی جے پی کے امیدوار نے ۵۸۸ ووٹ حاصل کیے۔
اس دوران کانگریس ہائی کمان نے جیت پر اس کے لیہہ یونٹ کو مبارکباد دی اور حالیہ دنوں پارٹی سے علیحدہ ہوئے غلام نبی آزاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینئر کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ٹویٹ میں کہا’’مودی، شاہ اور آزاد کیلئے یہ کچھ بریکنگ نیوز ہے۔ لداخ ہل کونسل کے تیمیسگام ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی نے بی جے پی کو واضح فرق سے شکست دی ہے۔ لداخ کی ضلعی کانگریس کمیٹی کو مبارکباد۔‘‘