ماسکو
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی مندوب برائے دیرپا ترقی اناطولے چوبا نے یوکرین میں جنگ کے خلاف اپنی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا۔
66 سالہ اناطولے چوبا 1990 کی دہائی کے ان چند معاشی اصلاح کاروں میں سے ایک ہیں جو پیوٹن کی حکومت میں رہے اور مغربی حکام کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھے۔
اناطولے چوبا نے منگل کو اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو لکھے گئے خط میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب روس کے صدر نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان کردیا، پیوٹن نے کہا کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکا، یورپ کو اشیا دیں اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔