ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دفعہ ۳۷۰ کی بحالی کیلئے میں وزیر اعظم مودی کو قائل نہیں کر سکتا ہوں :آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-15
in اہم ترین
A A

Excelsior Rakesh

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ‘ غلام نبی آزادنے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم‘ نریندر مودی یا ان کی کابینہ کو دفعہ ۳۷۰ کی بحالی کیلئے قائل نہیں کر سکتے ہیں ۔
سرینگر میں آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران سابق وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا ’’میں نے یہ نہیں کہا کہ دفعہ ۳۷۰ بحال نہیں ہو سکتی۔ یا تو اسے مودی کے ذریعہ بحال کیا جائے گا، جیسا کہ انہوں نے کسانوں کے قوانین (منسوخ) کے ساتھ کیا کیونکہ ان کے پاس اکثریت ہے، یا پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت ہونی چاہئے۔ میں مودی یا ان کی کابینہ کو اس پر قائل نہیں کر سکتا‘‘۔
آزاد نے کہا کہ انہیں پارلیمنٹ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق، لوک سبھا میں ۸۶ فیصد ممبران ‘ بی جے پی اور دیگر آٹھ پارٹیاں ‘ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے حق میں تھیں جبکہ۱۴ فیصد اس کے خلاف تھے۔
سابق کانگریسی لیڈر نے پوچھا’’کیا یہاں سے کوئی پارٹی (جموں و کشمیر)۸۶ فیصد حاصل کر سکتی ہے؟ ہم دعا کر سکتے ہیں کہ کسی دن ہمیں دو تہائی اکثریت مل جائے لیکن یہ آج نہیں ہو سکتا، اگلے سال مارچ میں نہیں ہو سکتا۔ اگر اسے دسمبر (اس سال) تک ہونا ہے تو صرف مودی صاحب ہی کر سکتے ہیں‘‘۔
آزادنے کہا کہ دوسرا راستہ سپریم کورٹ ہے۔انہوں نے کہا ’’سپریم کورٹ میں کیس کو تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس کے بعد سے کئی چیف جسٹس بدل چکے ہیں، لیکن کسی نے بھی پٹیشن کا پہلا صفحہ نہیں کھولا۔ اس کی سماعت کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔ اگر کارروائی شروع ہوتی ہے تو کتنے سال لگیں گے اور کس کے حق میں فیصلہ ہوگا، ہمیں نہیں معلوم‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ لہذا، ہم کوئی ایسا نعرہ نہیں لگائیں گے جو منصفانہ اور ممکن نہ ہو۔ میں کوئی جھوٹی امیدیں نہیں دینا چاہتا، چاہے لوگ ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں‘‘۔
آزاد نے کہا کہ جہاں آرٹیکل ۳۷۰ احترام کا مستحق ہے، وہاں دیگر مسائل بھی ہیں، جنہیں ترقی اور حکمرانی کے معاملے میں درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک آرٹیکل۳۷۰ بحال نہیں ہو جاتا ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا یہ (دفعہ ۳۷۰) کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ (جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے)، میں نے تین شفٹوں میں کام کا نظام متعارف کرایا، اسمبلی کے اجلاس ہفتے میں چھ دن منعقد کیے گئے، سڑکیں بنائی گئیں، اسکولوں اور کالجوں کا جال بنایا گیا اور ماحولیات کی منظوری دی گئی۔
آزاد کاکہنا تھا’’میں نے اس معاملے پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا مقابلہ کیا ہے۔ میں نے ۳۰؍ انڈیکس پر روشنی ڈالی ہے جہاں آرٹیکل ۳۷۰ کے تحت جموں و کشمیر نے قومی اوسط سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ۴۰؍ انڈیکس جہاں اس نے گجرات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ’’میں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ چونکہ جموں و کشمیر زیادہ تر اشاریوں میں بہتر ہے، اس کے بجائے گجرات کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا جائے اور وہاں ایک لیفٹیننٹ گورنر بھیجا جائے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہر سنگر میں شام ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ غائب‘ لوگ پریشان‘مشکلات کا سامنا

Next Post

نوگام جھڑپ میں ۲مقامی جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
نوگام سری نگر میں مسلح جھڑپ میں ۲ عدم شناخت جنگجو ہلاک:پولیس

نوگام جھڑپ میں ۲مقامی جنگجو ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.