کیف//
یوکرین نے کہا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ روس کی جانب سے اس کے توانائی نظام پر حملے کیے جاسکتے ہیں تاکہ موسم سرما میں دارالحکومت کیف کو مشکلات کا سامنا ہو۔
یوکرین کی جانب سے مغربی طاقتوں سے فضائی دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ توانائی نظام کا تحفظ کیا جاسکے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی نظام کے مراکز پر حملے کیے گئے ہیں جس کے باعث متعدد مشرقی علاقوں کو بلیک آؤٹ کا سامنا ہوا۔
یوکرین کے صدر کے سنیئر مشیر Mykhailo Podolyak نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس طرح کے حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور ہم مختلف منظرناموں کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کو اس موسم سرما میں بجلی اور گرمائش کے حصول میں مشکلات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
یوکرین میں عموماً موسم سرما کے دوران درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔
Mykhailo Podolyak نے کہا کہ یوکرین کو اس بار مشکل موسم سرما کی توقع ہے اور اسی وجہ سے ہم اپنے غیرملکی اتحادیوں سے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ بنیادی انفرا اسٹرکچر کا تحفظ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اب گیند ہمارے شراکت داروں کے کورٹ میں ہے۔
روسی وزیر توانائی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس وقت یوکرین کے تمام گرڈ روسی میزائلوں کا ہدف بن سکتے ہیں۔