نئی دہلی// آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل، جو انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے، کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بلایا گیا ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان سے قبل ان دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس اپ ڈیٹس جاننے کے لیے انہیں این سی اے بلایا گیا ہے۔ ماہرین یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ دونوں ورلڈ کپ تک فٹ رہ پائیں گے یا نہیں۔
خبر ہے کہ پٹیل نے نیٹ میں گیند بازی شروع کر دی ہے۔ وہ واپسی کے لیے تیار ہیں، لیکن بمراہ نے ابھی بولنگ شروع نہیں کی ہے۔ سلیکٹرز، کپتان روہت شرما اور کوچ راہل دراوڑ بمراہ کی حتمی فٹنس رپورٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ سمیت ورلڈ کپ میں شریک کئی ممالک نے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
بمراہ اور ہرشل پٹیل کو انجری کے باعث ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔