ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پائین شہر کی ساکھ بحال کریں گے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-08
in اہم ترین
A A
پائین شہر کی ساکھ بحال کریں گے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
پائین شہر میں ایک کھیل کے میدان کا افتتاح کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے کہا ہے کہ حکومت شہر خاص کی ساکھ بحال کرے گی ۔
سِنہا نے آج پی ایم ڈی پی کے تحت ۴کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے اِلٰہی باغ اِنڈور سپورٹس سٹیڈیم کا اِفتتاح کرتے ہوئے کہا ’’ ہمیں شہر خاص کی ساکھ بحال کرنی ہے جسے کبھی کشمیر کے دِل کی دھڑکن کہا جاتا تھا‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’کچھ مفاد پرست لوگ جموں کشمیر یوٹی میں ہونے والی ہمہ جہت ترقی سے پریشان ہیں ۔ ہمارے بہت سے نوجوانوں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ہمارے بچوں کو گمراہ کرنے والوں کے پورے خاندان ملک او ربیرون ملک کے بڑے شہروں میں آسودہ زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ہمارے بچے مشکلات کا شکا ر ہیں ۔ مہذب معاشرے میں ایسے عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔‘‘
سنہا نے کہا کہ آج جموںوکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔اُنہوں نے بزرگوں ، والدین اور کمیونٹی کے اَرکان سے مطالبہ کیا کہ وہ منشیات کی بدعت کو مکمل طورپر ختم کرنے کی کوششوں میں شامل ہوں تاکہ نئے نسل کے لوگوں کو ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل دیا جاسکے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ڈائون ٹائون اَپنی ماضی کو پیچھے چھوڑ کر کھیل کود کے میدان میں ایک نئی ڈگرپر گامزن ہے ۔’’مجھے بتایا گیاکہ ۷۵برسوں میں ریاست کا کوئی سربراہ پہلی مرتبہ ڈائون ٹائو ن کے دورے پر آیا ہے‘‘۔
سنہا نے مزید کہا ’’ گذشتہ دو برسوں میں شہر کے مرکز میں کھیلے جانے والے کھیلوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پیشہ ورانہ طور پر کھیلوں کو اَپنا رہی ہے ۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا ،’’ ڈائون ٹائون سرینگر کے کئی نوجوانوں نے بین الاقوامی چمپئن شپ میں اَپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے ۔ وہ دِن دُور نہیں جب ہم شہر خاص کے نوجوانوں کو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھیں گے ۔‘‘
سنہا نے ریکارڈ وقت میں اِلٰہی باغ اِنڈور سپورٹس سٹیڈیم کی تیاری اور حوالے کرنے پر جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کی تعریف کی او رتمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ کھیلوں میں مواقع دستک دیتے ہیں اگر کھلاڑی پُر عزم اور حوصلہ مند ہیں ۔زندگی صرف ایک بارملتی ہے ، کچھ ایسا کرو جو سب کو یاد ہو ۔ اَپنی زندگی بدلیں او رقوم کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔‘‘
سنہا نے کہا کہ جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نے نوجوان صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے عالمی معیار کی سہولیات سے سری نگر کے مرکزی شہر کے مختلف علاقوں میں کل ۱۲ کھیل میدانوں اور منی سٹیڈیموں کو اَپ گریڈ کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ترنگا کو بلند کرتے دیکھنے کے لئے شہر کے نوجوانوں کے عزم نے فٹ بال اور دیگر کھیلوں کی میراث کو زندہ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کھیلوں کی بڑھتی ہوئی ثقافت مختلف کھیل شعبوں میں نمایاں اِنقلاب سے ظاہر ہوتی ہے ۔ گذشتہ تین برسوں میں ہم نے بنیادی ڈھانچہ ، کیریئر کی ترقی اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے بے مثال پیش رفت کو یقینی بنایا ہے ۔اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ نئی پالیسیوں سے ایک سازگار ماحول بنایا گیا ہے جو گذشتہ ۷۰ برسوں کے خلاکو پُر کرتا ہے۔
سنہا نے کہا کہ جے اینڈ کے سپورٹس کونسل جموںوکشمیر یوٹی کے ہر حصے میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ۲۰۱۹ء سے پہلے کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات ہماری نئی پود کے کھلاڑیوں کو درپیش نہ ہوں اوران کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کھیلوں کے ٹیلنٹ کی تلاش میں ہے تاکہ انہیں تربیت اور دیگر سہولیت فراہم کی جاسکیں ۔ تمام کھلاڑی ثاقب فاروق، رابعہ فاروق ، توریہ گلزار، تاجم فیاض ، صالحہ یوسف اور فرحان گنائی کی طرح بننے اور قوم کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سعدیہ طارق ، شوکت احمد او ردانش فاروق جیسے چمپئن سے متاثر ہوں اور اَپنے اَپنے کھیلوں کے نظم و ضبط میں خود کو وقف کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو ایک نئی شناخت فراہم کرتے ہیں اور سپورٹس کونسل اورجموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اِس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ ہر کھلاڑی کو بہتر بنیادی ڈھانچے کے ساتھ کھیلنے کا موقعہ ملے اور وہ ایک چمپئن کی پہچان بن سکے۔
سنہا نے کہا ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو ‘ نے نئی بلند یوں کو چھونے کا موقعہ فراہم کیاہے ۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کھیلوں میں شاندار کارکردگی دِکھانے اور مختلف پلیٹ فارموں پر ملک کی نمائندگی کرنے کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شہر خاص کے مقامی رہائشیوں او رسپورٹس کلبوں کے ممبران کے مختلف مطالبات پر موقعہ پر ہی ہدایات دیں اور انہیں ہر مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
اِس موقعہ پر موجود نوجوانوں نے کشمیر کو منشیات سے پاک کرنے کا عہد بھی کیا۔
اَپنی آمد پر لیفٹیننٹ گورنر نے نئے تعمیر شدہ اِنڈور سٹیڈیم کا ایک چکر لگایا ، نوجوان کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور وہاں موجود سہولیات کا معائنہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں‘چاہتے ہیں کہ انتخابات جلد سے جلد ہوں ‘

Next Post

غرب اردن میں صہیونی فوج کی کارروائی، مزید 2 فلسطینی شہید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
مغربی کنارہ: جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کا چھاپا، متعدد فلسطینی جاں بحق اور زخمی

غرب اردن میں صہیونی فوج کی کارروائی، مزید 2 فلسطینی شہید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.