اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی قتل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-04
in عالمی خبریں
A A
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی قتل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے کہا کہ مغربی کنارے میں ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے لیکن فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔فلسطین کے مغربی کنارے میں ہیبرون کے قریب اسرائیلی فوج نے کارروائی کے حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ شہری جوابی کارروائی میں جاں بحق ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ ایک شہری مبینہ طور پر چھری لے کر فوجی اہلکار پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، جس پر ایک اور اہلکار نے جوابی کارروائی کی اور حملہ آور مارا گیا۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ مکمل طور پر بے کی حالت میں ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی ہے۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ فوجی اہلکار کو دھڑ پر معمولی زخم آئے ہیں اور اسے یروشلم کے ایک ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے پر 1967 میں قبضہ کیا تھا اور اس دوران اردن سے فلسطینی علاقوں کا قبضہ بھی حاصل کرلیا تھا۔
تقریباً 4 لاکھ 75 ہزار یہودی آباد کار اس وقت مغربی کنارے میں ایسی کمیونٹیز میں رہتے ہیں جنہیں زیادہ تر بین الاقوامی برادری غیر قانونی سمجھتی ہے جبکہ تقریباً 28 لاکھ فلسطینی بھی مقیم ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی ڈرامائی کارروائیاں کافی عرصے سے جاری ہیں۔اس سے قبل 9 اگست کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے پر فائرنگ کرکے 2 فلسطینوں کو قتل کردیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق فلسطین کا کہنا تھا کہ مزید کشیدگی بڑھنے سے ایک 16 سالہ نوجوان بھی مارا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے الفتح کے الاقصیٰ شہدا برگیڈ گروپ کے ایک سینئر کمانڈر ابراہیم النابلسی کے گھر کو گھیر لیا تھا، وہ طویل عرصے سے اسرائیل کی مطلوب فہرست میں شامل تھے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ کمانڈر ابراہیم النابلسی نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تھا اور وہ اسرائیلی فورسز کے ساتھ مقابلے کے دوران ایک اور ساتھی کے ساتھ مارے گئے، جس نے لڑائی کے دوران میزائلوں کا بھی استعمال کیا تھا۔شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فائرنگ کا یہ واقعہ اسرائیل اور اسلامی جہاد کے غزہ میں تین دن تک جاری رہنے والی لڑائی کے خاتمے کے بعد مغربی کنارے کا سب سے مہلک واقعہ تھا جو کہ ایک سال سے زائد عرصے میں اپنی نوعیت کا بدترین واقعہ تھا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آنگ سان سوچی کو ‘سخت مشقت کے ساتھ۳؍سال قید کی سزا

Next Post

پاکستان میں تباہ کن سیلاب: ملک کا ایک تہائی حصہ زیرِ آب، 1200 افراد ہلاک، 3 کروڑ متاثر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
عالمی خبریں

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

2026-10-17
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
عالمی خبریں

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

2026-10-17
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار

2026-10-17
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
عالمی خبریں

یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا

2026-10-17
ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی

2026-10-17
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں ایک دہائی سے زائد عرصے کی بدترین جنگلاتی آگ، چار افراد ہلاک

2026-10-17
عالمی خبریں

میانمار کے فوجی بغاوت کے رہنما سے صدر بننے والے من آنگ ہلائینگ نے جنگ کے باوجود پڑوسی ممالک کی حمایت دوبارہ حاصل کرلی

2026-10-17
امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
Next Post
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل

پاکستان میں تباہ کن سیلاب: ملک کا ایک تہائی حصہ زیرِ آب، 1200 افراد ہلاک، 3 کروڑ متاثر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.