ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں چل بسے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-01
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

ماسکو//
سابق سوویت رہنما میخائل گورباچوف 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق وہ سوویت یونین کے آخری سربراہ تھے۔
کریملن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے گورباچیف کی وفات پر”گہری ہمددری” کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ صدر پوٹن آنجہانی رہنما گورباچوف کے اہل خانہ اور دوستوں کو بدھ کے روز تعزیت کا ٹیلی گرام بھیجیں گے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گورباچوف نے سوویت یونین کی معیشت کو بچانے کے لیے ناکام جدوجہد کی تھی، لیکن ان کی متعارف کی گئی اصلاحات کی وجہ سے سرد جنگ کا اختتام ہوا۔
روسی میڈیا نے سینٹرل کلینک کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ روسی رہنما طویل بیماری کے بعد وفات پا گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
گورباچوف محض سات برس اقتدار میں رہے، لیکن انہوں نے تبدیلیوں کا ایک غیر معمولی سلسلہ شروع کیا۔ تاہم ان کی کوششیں سوویت یونین کے ٹوٹ جانے پر منتج ہوئیں۔ سوویت یو نین کے مطلق العنان نظام کے خاتمے کے بعد مشرقی یورپ کی بہت سی مملکتیں آزاد ہوئیں اور دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سوویت یونین اور امریکہ کےدرمیان عشروں سے جاری سرد جنگ کا اختتام ہوا۔ اس دور کی کلیدی کامیابیوں میں سے ایک دیوار برلن کا ٹوٹ جانا ہے۔
ان کے اقتدار کا اختتام بہت مایوس کن تھا۔ اگست 1991 میں ان کے خلاف محلاتی سازشوں کی وجہ سے ان کے اختیارات بہت حد تک محدود ہو گئے۔ اپنے اقتدار کے آخری مہینوں میں انہوں نے ایک کے بعد ایک ملک کےسوویت یونین سے آزاد ی کے اعلان کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے 25 دسمبر 1991 کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے ایک دن بعد سوویت یونین کا اختتام ہو گیا۔
سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے 25 برس بعد ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے گورباچوف نے کہا تھا کہ انہوں نے سوویت یونین کو بچانے کے لیے طاقت کا استعمال اس لیے نہیں کیا تھا کہ انہیں جوہری اسلحے سے لیس ملک میں افراتفری کا خدشہ تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ سوویت یونین اسلحے سے بھرا ہوا تھا۔ ایسے میں طاقت کے استعمال سے ملک خانہ جنگی کی طرف جا سکتا تھا۔
اپنے اقتدار کے آخری زمانے میں وہ بے اختیار ہو گئے تھے اور حالات کو بدلنے سے روکنے میں ناکام رہے۔ لیکن بیسویں صدی کے آخر میں ان کے اقدامات عالمی طور پر انتہائی اہم رہے۔
1992 میں اقتدار چھوڑنے کے بعد انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا تھا کہ ’’میں اپنے آپ کو ایسے شخص کے طور پر دیکھتا ہوں جس نےاپنے ملک، یورپ اور دنیا کے لیے ضروری اصلاحات متعارف کروائیں۔‘‘
انہوں نے کہا تھا اگر انہیں یہ سب اقدامات دوبارہ کرنے پڑیں تو وہ دوبارہ بھی کرنے کو تیار ہیں۔گورباچوف کو امن کے نوبیل انعام سمیت دنیا بھر سے انعامات اور ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔ اگرچہ وہ اپنے ملک میں زیادہ مقبول نہیں تھے۔
روسی ان پر اس وقت کی سپر پاور سوویت یونین کے منتشر ہو جانے کی ذمہ داری ڈالتے ہیں۔ ان کے ساتھیوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا اور اکثر افراد نے ساری ذمہ داری ان پر ڈال دی تھی۔
روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ٹاس نے بتا یا ہے کہ گورباچوف کو ماسکو کے نووڈیواچی قبرستان میں ان کی اہلیہ کی قبر کے ساتھ دفنایا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی ایجنسی کی تحقیقات ختم کئے بغیر جوہری معاہدہ بے فائدہ ہے

Next Post

کشتواڑ حادثہ: ۸؍افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
کشتواڑ حادثہ: ۸؍افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا

کشتواڑ حادثہ: ۸؍افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.