ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی حکومت نے ملک کا پہلا ورچوئل اسکول شروع کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-01
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// دہلی حکومت نے دارالحکومت میں ملک کا پہلا ورچوئل اسکول شروع کیا ہے ، جس میں نویں سے بارہویں تک تعلیم دی جائے گی۔
تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے نویں کلاس میں داخلے کے لیے درخواستیں بدھ سے شروع ہو گئیں۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں آج ملک کے پہلے ورچوئل اسکول کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی نے تعلیم کے میدان میں کئی انقلابی قدم اٹھائے ہیں۔ ایک طرف اسکولوں کا انفراسٹرکچر ٹھیک کیا گیا، تعلیم کو بہتر کیا گیا، اساتذہ کو تربیت کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا۔ بہت سے نئے کورسز شروع کیے گئے ۔ جیسے ہیپی نیس کلاسز، حب الوطنی کرکلم، بچوں کو بزنس سکھانے کے لئے انٹرپرینیورشپ کلاسز شروع کی گئیں۔ اس کے علاوہ کئی خاص قسم کے اسکول شروع کیے گئے ۔ ابھی ہم ایک ایسا اسکول شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں ٹریفک لائٹس کے اوپر بھیک مانگنے والے بچے پڑھیں گے ۔ یہ بچے ایک طرح سے معاشرے کے کمزور ترین طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان بچوں پر کسی کا دھیان نہیں جاتا اور وہ کسی کا ووٹ بینک بھی نہیں ہوتے ہیں۔ ان بچوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ایک رہائشی اسکول بنایا جا رہا ہے ۔ اسی طرح ہم لوگوں نے ایک آرمڈ فورسز پریپریٹری اسکول بنا رہے ہیں، جہاں بچوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ اسی طرح اسپورٹس یونیورسٹی بنائی گئی ہے ۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ملک اولمپک اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ تمغے لائے ۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ ہم سب کو مل کر ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنانا ہے ۔ ہندوستان اس وقت تک دنیا کا نمبر ایک ملک نہیں بن سکتا جب تک اس ملک کا ہر بچہ بہترین تعلیم حاصل نہیں کرے گا اور ہمیں یہ کام بہت کم وقت میں کرنا ہے ۔اپنے 75 سال خراب ہوگئے ہیں۔ بہت کم وقت میں ہم کو ہر بچے تک بہترین تعلیم پہنچانی ہے ۔ یہ کیسے ہو گا؟ اس سمت میں آج میں جو اعلان کرنے جا رہا ہوں یہ ایک بہت اہم اورانتہائی انقلابی قدم ہے ۔ یہ تعلیمی میدان میں ایک نئے قسم کا انقلاب پیداکرنے والا ہے ۔ آج ہم ملک کا پہلا ورچوئل اسکول شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا کے وقت جب اسکول بند تھے تو اسکولوں میں ورچوئل کلاسز ہوا کرتی تھیں۔ ان ورچوئل کلاسز سے متاثر ہو کر، ہم نے اس نئی قسم کے ورچوئل اسکول کا آغاز کیا ہے ۔ ہمارا اپنا یہ ماننا ہے کہ اسکول توہونا ہی چاہیے اور بچوں کو جسمانی طور پر کلاس میں آناہی چاہیے ، لیکن کسی بھی وجہ سے جن بچوں تک فزیکل اسکول مہیانہیں ہوپاریا ہے ، ان تک کم ازکم تعلیم تو پہنچے ۔ یہ ورچوئل اسکول ان بچوں کو تعلیم فراہم کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت بننے پر ہماچل کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے : راہل-پرینکا

Next Post

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.