جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ومئی سوپور میں جیش سے وابستہ دومقامی جنگجو ہلاک‘شہری زخمی:کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-31
in تازہ تریں
A A
پلوامہ تصادم:ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر/۱۳اگست
شمالی کشمیر کے بومئی سوپور گاو¿ں میں بدھ کی شام کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھرپ میں دو مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ ایک عام شہری گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ بومئی سوپور میں جیش سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی۔
کمار نے تصادم کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور کے بومئی علاقے میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا ” جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے کی جوابی کارروائی میں جیش سے وابستہ دو ملی ٹینٹ مارے گئے“۔
جاںبحق ملی ٹنٹوںکی شناخت سوپور کے محمد رفیع اور پلوامہ کے قیصر اشرف کے طور پر ہوئی ہے۔کمار نے مزید کہا کہ رفیع کے خلاف پہلے دو مرتبہ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اے ڈی جی پی نے کہا کہ دونوں عسکریت پسندوں کی درجہ بندی کی گئی تھی اور وہ سوپور علاقے میں عام شہریوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ا±ن کے مطابق تصادم کے دوران ایک عام شہری زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیا جہاں پر ا±س کی حالت قدرے بہتر ہے۔
اس دوران پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بومئی سوپور علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر ا±نہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
ترجمان نے کہا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے ا±نہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
ترجمان کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران ایک مقامی شہری جس کی شناخت علی محمد گنائی ولد عبدالحد گنائی ساکن بومئی کے بطور ہوئی ہے گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے کہاکہ عام شہری کی ٹانگ میں گولی پیوست ہوئی اور ا±س کی حالت مستحکم ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھرتی عمل میں بے ظابطگیاں‘مجرموں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی :سنہا

Next Post

’میں بھی استعفیٰ دوں گا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

’میں بھی استعفیٰ دوں گا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.