ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-23
in قومی خبریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے صرف پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ہونے کا انتظار کر رہی تھی اور انتخابات ختم ہوتے ہی اس نے غریبوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما، کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر حکومت نے بہت زیادہ بوجھ ڈالا ہے اور اس سے اس کی غریب مخالف پالیسی کا انکشاف ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کر کے اس حکومت نے عوام کے 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم اپنی جیب میں ڈال دیے ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ حکومت تیل پر ٹیکس بڑھا کر غریبوں کو لوٹ رہی ہے۔ اس مسئلے پر پارٹی کی جانب سے شکتی سنگھ گوہل نے ضابطہ 267 کے تحت نوٹس دیا تھا اور پارٹی وہ مسئلہ اٹھا رہی تھی لیکن اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس یہ مسئلہ ایوان میں اٹھانا چاہتی تھی لیکن اسے اس کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات سے پہلے خدشہ تھا کہ انتخابات کے نتائج آتے ہی پورے ہندوستان میں پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو جائے گا اور آج مودی جی حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کرکے اس خدشے کو درست کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ای پی ایف پر شرح 8.6 سے کم کر کے 8.1 فیصد کر دی ہے۔ حکومت غریبوں کو لوٹنے میں لگی ہوئی ہے اور اس لوٹ کے ذریعے 26 لاکھ کروڑ روپے کمانے کے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔
مسٹر شرما نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے صرف انتخابات کا انتظار کر رہی تھی۔ اس نے یہ کام پہلی بار نہیں کیا بلکہ وہ آٹھ سال سے مسلسل یہ کام کر رہی ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں میں حکومت نے ایسا کرکے 26 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کولکاتہ میں بپلوبی بھارت گیلری کا افتتاح کریں گے

Next Post

برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت

برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.