جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شہزادہ طلال کی رواں سال روس میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-17
in عالمی خبریں
A A
شہزادہ طلال کی رواں سال روس میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

ماسکو//
ریگولیٹری فائلنگز سے انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب کی ’کنگڈم ہولڈنگ’کمپنی کے مالک اور ارب پتی شہزادے الولید بن طلال نے رواں سال فروری اور مارچ کے درمیان تین بڑی روسی توانائی کمپنیوں میں 50 کروڑ ڈالر سیزیادہ کی سرمایہ کاری کی۔روس کی کمپنیاں گیزپروم، روزنفٹ اور لوکوئیل میں سرمایہ کاری کی گئی کیونکہ سعودی عرب کی کنگڈم ہولنڈنگ کمپنی ممکنہ طور پر کم قیمت والے اثاثوں کی تلاش میں ہو گی اور شہزادہ الولید بن طلال کی جانب سے یہ قدم ایک ایسے موقع پر اٹھایا گیا ہے جب 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کئی مغربی ممالک نے روسی توانائی کمپنیوں اور ان کے ایگزیکٹوز پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔فروری میں کنگڈم ہولڈنگ نے بالترتیب ایک ارب 37 کروڑ ریال (تین کروڑ 65 لاکھ ڈالر) اور ایک ارب 96 کروڑ ریال (52 کروڑ ڈالر) مالیت کی گیزپروم اور روزنفٹ عالمی ڈپازٹری رسیدوں میں سرمایہ کاری کی۔
کمپنی نے فروری اور مارچ کے درمیان لوکوئیل کی امریکی ڈپازٹری رسیدوں میں 41کروڑ ریال (10کروڑ 90 لاکھ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جبکہ شہزادہ الولید بن طلال نے مخصوص سرمایہ کاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔اس کمپنی کی 16.9 فیصد ملکیت سعودی عرب کے سرکاری فنڈ کے پاس ہے جس کی سربراہی ولی عہد محمد بن سلمان کررہے ہیں لیکن کمپنی نے اپنی سرمایہ کاری کی تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں۔
شہزادہ الولید بن طلال نے 1990 میں سٹی گروپ کارپوریشن پر کامیاب بولی لگانے کے بعد بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی جبکہ وہ ایپل کارپوریشن میں بھی ابتدائی سرمایہ کار تھے۔شہزادے نے اوبر ٹیکنالوجی انکارپوریشن سے ٹوئٹر انکارپوریشن جیسی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کرکے کروڑوں ڈالر کمائے ہیں۔
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں نے اب تک یوکرین کی جنگ پر اپنی غیر جانبدارانہ پوزیشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے جس سے بعض مغربی حکام مایوس نظر آتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغان انخلا کے ایک سال بعد آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں،امریکا

Next Post

کرپشن الزام :آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
Next Post
کرپشن الزام :آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا

کرپشن الزام :آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.