ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی سپیکر کے دورہ تائیوان پر خاموش نہیں بیٹھیں گے: چین کا انتباہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-01
in عالمی خبریں
A A
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

پینٹا گون//
چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کا دورہ کرتی ہیں تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی نہیں رہے گی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نینسی پیلوسی امریکا کی تیسری بڑی سیاسی شخصیت ہیں اور ان کے عہدے کی وجہ سے ان کے دورہ تائیوان کے شدید سیاسی اثرات مرتب ہوں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی آج سے چار ایشیائی ممالک کے دورہ کا آغاز کر رہی ہیں جس کا پہلا پڑائو سنگاپور میں ہوگا۔
پیلوسی کے ایشیا پیسفک کے دورے میں اب تک جاپان، انڈونیشیا اور سنگاپور میں رکنے کا واضح اعلان موجود ہے، تاہم نہیں کہا جا سکتا کہ ان کا حتمی طور پر تائیوان جانے کا پروگرام کیا ہے۔ ایک ذریعے کے مطابق اس کی وجہ امریکہ اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پر پائی جانے والی کشیدگی ہے۔
اگر پیلوسی تائیوان میں رکتی ہیں تو یہ گذشتہ 25 سال کے دوران کسی منتخب اور اہم امریکی شخصیت کا پہلا دورہ ہو گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی کے درمیان ایک روز قبل اسی تائیوان کے موضوع پر فون کال پر بات ہوئی مگر صدر شی نے سخت لہجہ اختیار کیا۔
اس فون کال پر جو بائیڈن نے تائیوان کو دوبارہ اکٹھا کرنا پر فوجی کارروائی کے لیے انتباہ کیا، تاہم انہوں نے جزیرے کے با ضابطہ اعلان آزادی کی حمایت نہ کرنے کا بھی کہا۔
دوسری جان چین کے صدر شی کا پیلوسی کے مجوزہ دورہ تائیوان کے بارے میں کہنا ہے کہ ایسے کسی دور کا مطلب امریکہ اور چین کے درمیان کے تعلقات کے خلاف ہو گا۔
نینسی پیلوسی کے دورے سے متعلق یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ایک روز قبل ہی چین نے تائیوان کے بالمقابل اپنے ساحل پر فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ اسے امریکہ کے لیے ممکنہ وارننگ قرار دیا جارہا ہے۔ چینی بحریہ چین اور تائیوان کے درمیان واقع سمندری علاقے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے یہ فوجی مشقیں کر رہی ہے۔
چین کے روزنامہ پیپلز ڈیلی کے مطابق چینی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چینی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی تائیوان کے قریب پروازیں کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، ’’چین کی فضائیہ قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پختہ ارادہ، مکمل اعتماد اور صلاحیت کی حامل ہے۔اور بیجنگ قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حفاظت کرے گا۔‘‘
امریکہ نے اپنا طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس رونلڈ ریگن گزشتہ ہفتے جنوبی چین سمندر میں بھیجا تھا۔ حالانکہ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس جنگی جہاز کو بھیجنے کا فیصلہ بہت پہلے کیا گیا تھا اور یہ ایک معمول کی فوجی مشق تھی۔
تائیوان میں سن 1949 میں اس کی آزادی کے بعد سے ہی ایک خود مختار جمہوریت ہے تاہم بیجنگ اسے چین کا حصہ قرار دیتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن اسے اپنے ملک میں ضم کر لے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران اور طالبان کے درمیان سرحد پر تصادم ، ایک شخص ہلاک

Next Post

اسلام آباد میں آگ کی الگ الگ واردات‘ ۱۴دکانوں اور ایک دارلعلوم کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر

اسلام آباد میں آگ کی الگ الگ واردات‘ ۱۴دکانوں اور ایک دارلعلوم کو نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.