میکولائیو /یکم؍اگست
یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیو میں ہوئی روسی گولہ باری میں یوکرین امیر ترین تاجروں میں سے ایک اورہیرو آف یوکرین ایوارڈ یافتہ اولیکسی واداتورسکی اور ان کی اہلیہ رائیسا کی موت ہوگئی۔بی بی سی نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اناج کی برآمدات کمپنی نیبولن کے مالک 74 سالہ واداتورسکی اور ان کی اہلیہ رئیسا گزشتہ شب روسی میزائل حملے میں مارے گئے ۔ انہیں ’ہیرو آف یوکرین‘ کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے واداتورسکی کی موت کو ایک عظیم نقصان قرار دیا۔میکولائیو کے میئر اولیکژنڈر سینکیوچ نے کہا کہ یہ روسی فوج کا شہر پر اب تک کا یہ سب سے بڑا حملہ تھا ۔ حملے میں ایک ہوٹل، ایک اسپورٹس کمپلیکس، دو اسکول اور ایک سروس اسٹیشن کے ساتھ ساتھ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔