بدھ, نومبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیجریوال کا شیش محل اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا: پرویش صاحب سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-18
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

مرمو نے ملیریا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 17 نومبر (یواین آئی) دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ شیش محل کو دہلی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اگلے ہفتے سے عام لوگوں کے مشاہدے کے لیے کھولنے جا رہی ہے۔
تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے منگل کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کے لیے احاطہ کھولنے سے پہلے اگلے دو سے تین دنوں میں میڈیا کے نمائندوں کو اس کا خصوصی دورہ کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شیش محل کے دورے کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ اور رجسٹریشن کا انتظام کیا جائے گا۔ اس سے متعلق تفصیلی معلومات اور پروگرام جلد جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سب سے پہلے میڈیا کے نمائندے اس احاطے کا مشاہدہ کریں۔
مسٹر پرویش صاحب سنگھ نے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اس رہائش گاہ کی تعمیر کے لیے کئی بنگلوں، سرونٹ کوارٹروں اور گیراجوں کو منہدم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کیجریوال کے سابقہ سیاسی دعوؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ گاڑی اور بنگلہ نہ رکھنے کی بات کرتے تھے، جبکہ دوسری طرف ان کی سرکاری رہائش گاہ کی شان و شوکت ان دعوؤں پر سوال کھڑے کرتی ہے۔
انہوں نے احاطے میں موجود سہولیات اور مہنگی آرائش و زیبائش کا ذکر کرتے ہوئے اسمارٹ لائٹنگ سسٹم، مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے پردوں اور ویتنامی ماربل پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ کمروں میں ایسی اسمارٹ لائٹس لگائی گئی ہیں، جن کا رنگ ریموٹ کے ذریعے گلابی، نیلا اور بھورا سمیت کئی رنگوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ عام لوگوں کو احاطے کا دورہ کرا کے وہاں کی سہولیات اور اندرونی آرائش و زیبائش کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے اس جائیداد کو مبینہ بدعنوانی اور فضول خرچی کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لوگ تصویروں اور سیاسی الزامات کے بجائے احاطے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر اپنی رائے قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیش محل کے ہر حصے کا مشاہدہ کرنے کے بعد عوام خود فیصلہ کر سکیں گے کہ وہاں کس طرح کی سہولیات اور آرائش و زیبائش کی گئی ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے
قومی خبریں

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

2026-11-18
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو نے ملیریا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

2026-11-18
بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے ٹہری گڑھوال میں سڑک حادثے میں نو افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

2026-11-18
’گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کھل اٹھا‘
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے گووردھن پوجا پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی

2026-11-12
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کل توتوکوڈی کا دورہ کریں گے

2026-11-12
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
قومی خبریں

سونیا گاندھی نے 2004 میں وزیر اعظم کا عہدہ ٹھکرانے کے فیصلے کے پس پردہ ‘ حقائق کے ادراک ‘ کو یاد کیا

2026-11-12
امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
قومی خبریں

گجرات کو 2028 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: شاہ

2026-11-12
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

حیدرآباد میں 13 اور 14 نومبر کو ‘بھارت سمٹ، 70 ممالک کے تقریباً ایک ہزار نمائندے شریک ہوں گے: خورشید

2026-11-12

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.