بدھ, نومبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرمو نے ملیریا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-18
in قومی خبریں
A A
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

Murmu

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیجریوال کا شیش محل اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا: پرویش صاحب سنگھ

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

مرمو نے ملیریا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا
نئی دہلی، 17 نومبر (یواین آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو یہاں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے نیشنل ملیریا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سال بھر جاری رہنے والی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس طرح کے اہم ادارے تحقیق، تعاون اور اختراع کے ذریعے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے صحت سے متعلق اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان نے ملیریا پر قابو پانے کے معاملے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ سال 2024 میں ہندوستان عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ‘ہائی برڈن ٹو ہائی امپیکٹ’ زمرے سے باہر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملیریا کے خلاف اس طویل جدوجہد میں نیشنل ملیریا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران اس ادارے نے ملیریا کے طفیلی جراثیم، مچھروں، بیماری پھیلانے والے حشرات پر قابو پانے، کیڑے مار ادویات کے خلاف مزاحمت اور برادری پر مبنی نگرانی جیسے شعبوں میں نمایاں تحقیق کی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غیر منصوبہ بند شہر کاری اور کیڑے مار ادویات کے خلاف مچھروں میں بڑھتی ہوئی مزاحمت جیسے نئے چیلنجز ملیریا کے خاتمے کی راہ میں نئی رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں صرف صحت کارکنوں کی کوششیں ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتیں۔ پانی جمع ہونے سے روکنے، مچھروں کی افزائش کے مقامات ختم کرنے اور ماحول کے بہتر انتظام پر توجہ دینا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پالیسی ساز اور سائنسی برادری اس سمت میں اجتماعی طور پر کوششیں کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھرگے اور راہل نے ٹہری گڑھوال میں سڑک حادثے میں نو افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

Next Post

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

کیجریوال کا شیش محل اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا: پرویش صاحب سنگھ

2026-11-18
مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے
قومی خبریں

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

2026-11-18
بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے ٹہری گڑھوال میں سڑک حادثے میں نو افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

2026-11-18
’گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کھل اٹھا‘
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے گووردھن پوجا پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی

2026-11-12
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کل توتوکوڈی کا دورہ کریں گے

2026-11-12
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
قومی خبریں

سونیا گاندھی نے 2004 میں وزیر اعظم کا عہدہ ٹھکرانے کے فیصلے کے پس پردہ ‘ حقائق کے ادراک ‘ کو یاد کیا

2026-11-12
امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
قومی خبریں

گجرات کو 2028 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: شاہ

2026-11-12
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

حیدرآباد میں 13 اور 14 نومبر کو ‘بھارت سمٹ، 70 ممالک کے تقریباً ایک ہزار نمائندے شریک ہوں گے: خورشید

2026-11-12
Next Post
مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.