منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دنیا کبھی بھی روس کے یوکرین پر قبضے یا الحاق کو تسلیم نہیں کرے گی: بلنکن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-31
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

Balkin

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن //
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے جمعے کو کہا ہے کہ انھوں نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ "بے تکلف” بات چیت کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ روس میں زیر حراست امریکیوں کی رہائی کے لیے امریکا کی پیشکش کو قبول کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ امریکا سمیت عالمی برادری یوکرین کے علاقوں پر روسی قبضہ یا اس کا الحاق تسلیم نہیں کرے گی۔
جمعرات کو روسی وزارت خارجہ نے روس اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کے انعقاد کی تصدیق کی، لیکن کہا کہ "ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا”۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ اس نے روس کو قیدیوں کے تبادلے کی پیش کش کی ہے۔
بلنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ”ہم نے کھل کر اور براہ راست بات چیت کی۔ میں نے کریملن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کو ہماری پیشکش قبول کرے۔ بلنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے لاوروف کو خبردار کیا کہ دنیا یوکرین کی زمینوں پر روس کے الحاق کو "کبھی” تسلیم نہیں کرے گی۔
بلنکن نے مزید کہا کہ میں نے لاوروف کو بتایا کہ دنیا توقع کرتی ہے کہ روس اناج کی برآمد کے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ لاوروف نے بلنکن کو یقین دلایا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن اپنے تمام اہداف حاصل کر لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاوروف نے بلنکن کو یقین دلایا کہ امریکی پابندیاں خوراک کے عالمی بحران کا سبب بنی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ روس میں قید امریکی باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرینر اور سابق میرین پال وہیلن کی رہائی کے لیے اپنے ملک کی پیشکش پر بات کرنے کے لیے اپنے روسی ہم منصب سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس تبادلے میں واشنگٹن کی طرف سے امریکا میں قید روسی اسلحے کے سمگلر وکٹر بوٹ کی رہائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
یوکرین جنگ کے دوران اپریل میں امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس میں روس نے سابق میرین ٹریور ریڈ کو روسی پائلٹ کونسٹنٹن یاروشینکو کے بدلے رہا کر دیا تھا جو امریکا میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ تھے۔
صدر جو بائیڈن پر10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنے والے گرینر کی رہائی کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔
اولمپک چیمپیئن اور خواتین کے این بی اے چیمپیئن گرینر کو ماسکو کے شیریمیٹیو ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب حکام نے بھنگ کے تیل سے بھرے ای سگریٹ کا پیکٹ قبضے میں لیا تھا۔
وہیلن جو آٹو پارٹس کمپنی میں سکیورٹی اہلکار اور سابق میرین تھے کو ماسکو نے دسمبر 2018 میں حساس مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اسے جون 2020 میں جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی اور اسے 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ایک بیان میں وہیلن کے اہل خانہ نے بائیڈن انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ روس ان کی آزادی کے لیے رعایت کو قبول کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحوں کی آمد میں اطمینان بخش اضافہ

Next Post

ترکیہ اور یونان کے تنازعے میں جرمنی غیر جانبدار رہے؍ ترک وزیر خارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
ترکیہ اور یونان کے تنازعے میں جرمنی غیر جانبدار رہے؍ ترک وزیر خارجہ

ترکیہ اور یونان کے تنازعے میں جرمنی غیر جانبدار رہے؍ ترک وزیر خارجہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.