سرینگر؍۲۲؍اکتوبر
جموں و کشمیر کے محکمہ اسکولی تعلیم نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر تبادلوں سے متعلق شکایات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
محکمہ اسکولی تعلیم کے اسپیشل سیکریٹری (ایم اے بی) کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس میں ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور ایک انڈر سیکریٹری کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو کمیٹی کے رکن و سکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ضرورت کے مطابق دیگر ارکان کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
کمیٹی کو تبادلہ پالیسی۲۰۲۶کے تحت شکایات کے ازالے کے سہ سطحی نظام کے مطابق ملازمین کی شکایات پر غور کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کمیٹی تبادلہ پالیسی کی دفعات کے خلاف دائر معاملات کا جائزہ لے گی اور غور و خوض کے بعد اپنی سفارشات مجاز اتھارٹی کو پیش کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (ایجنسیاں )










