بنگلورو، 19 اکتوبر (یو این آئی) متھوٹ فن کارپ لمیٹڈ اب ‘انڈیا ہوم کرکٹ کا ٹائٹل اسپانسر بن گیا ہے۔ اس میں ہندوستان میں کھیلے جانے والے تمام گھریلو کرکٹ میچ اور تمام بین الاقوامی سیریز اور ٹورنامنٹ شامل ہیں۔
اس شراکت داری میں ہندوستان کی سینئر مردوں کی قومی ٹیم، سینئر خواتین کی قومی ٹیم، انڈیا ‘اے مرد ٹیم، انڈیا ‘بی مرد ٹیم، انڈیا ‘اے خاتون ٹیم، انڈر 19 مرد اور خاتون ٹیمیں، نیز دیگر مقررہ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اس میں اہم گھریلو مقابلے بھی شامل ہیں، جیسے رنجی ٹرافی، ایرانی کپ، دلیپ ٹرافی، وجے ہزارے ٹرافی، دیودھر ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹرافی۔
متھوٹ فن کارپ لمیٹڈ کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر تھامس جارج مٹھوٹ نے کہا کہ کرکٹ ہندوستانی عوام سے جڑنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ بی سی سی آئی کے ساتھ یہ شراکت داری قومی اور گھریلو سطح پر ہندوستانی کرکٹ کی حمایت کرنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
متھوٹ فن کارپ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر شاجی ورگیز نے کہا کہ بی سی سی آئی کے ساتھ اس شراکت داری میں ہندوستان کی سینئر مردوں کی قومی ٹیم، سینئر خواتین کی قومی ٹیم، انڈیا ‘اے مرد ٹیم، انڈیا ‘بی مرد ٹیم، انڈیا ‘اے خاتون ٹیم، انڈر 19 مرد اور خواتین کی ٹیمیں، نیز دیگر مقررہ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس میں رنجی ٹرافی، ایرانی کپ، دلیپ ٹرافی، وجے ہزارے ٹرافی، دیودھر ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹرافی جیسے اہم گھریلو مقابلے بھی شامل ہیں۔ اس سے ہمیں عام ہندوستانیوں کی کہانی کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔”
بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس نے کہا کہ ”ہندوستانی کرکٹ کا گھریلو سیزن قومی ٹیموں، گھریلو مقابلوں اور اپنے کیریر کے مختلف مراحل میں موجود کھلاڑیوں کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ ٹائٹل اسپانسر کے طور پر متھوٹ فن کارپ کا جڑنا ہندوستانی کرکٹ کی طاقت اور رسائی کو ظاہر کرتا ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتاتا ہے کہ ملک بھر کے لوگوں کے ساتھ اس کا کتنا گہرا تعلق ہے۔
”ان دونوں برانڈوں کے درمیان ایک فطری تعلق بھی ہے۔ متھوٹ فن کارپ کا خاص نیلا رنگ ہندوستانی کرکٹ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے نیلے رنگ سے میل کھاتا ہے، جنہیں ‘مین اِن بلیو’ اور ‘ویمن اِن بلیو’ کہا جاتا ہے۔ ہم بی سی سی آئی خاندان میں متھوٹ فن کارپ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور آنے والے سیزن میں ایک مضبوط شراکت داری قائم کرنے کی امید رکھتے ہیں۔”
بی سی سی آئی کے اعزازی سکریٹری دیوجیت سائکیا نے کہاکہ ”ہندوستان کا گھریلو سیزن ہمارے کرکٹ نظام کے ہر پہلو کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ ہماری سینئر قومی ٹیموں اور ‘انڈیا اے’ سے لے کر مختلف عمر کے گروپوں کی ٹیموں اور گھریلو مقابلوں تک، اس کیلنڈر کا ہر حصہ ہندوستانی کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
”یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ متھوٹ فن کارپ اس وسیع پلیٹ فارم کے ساتھ جڑ رہا ہے۔ ٹائٹل اسپانسر کے طور پر اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہو رہی ہے۔ ہم متھوٹ پاپاچن گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں، تاکہ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جا سکیں اور ملک بھر کے شائقین تک بہترین کرکٹ پہنچائی جا سکے۔”
یہ شراکت داری بی سی سی آئی کی قومی ٹیموں اور اہم گھریلو مقابلوں کے ذریعے متھوٹ فن کارپ کو پورے ہندوستان کے کرکٹ شائقین سے جوڑے گی۔


