بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ڈنمارک اوپن: این سِینگ اور الیکس لانیئر نے خواتین اور مردوں کے خطابات جیتے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-21
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

متھوٹ فن کارپ ‘انڈیا ہوم کرکٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر میدان میں اترا

آیوش بدونی کی ڈبل سنچری، دہلی نے 6 وکٹوں پر 648 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی

کوپن ہیگن، 19 اکتوبر (یو این آئی)
عالمی چیمپئن این سیَنگ اور الیکس لانیئر نے بی ڈبلیو ایف ڈنمارک اوپن 2026 میں تین گیمز تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بالترتیب خواتین اور مردوں کے سنگلز خطابات اپنے نام کر لیے۔
اولمپک بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیتنے والی این کو اتوار کے روز اوڈینس میں کھیلے گئے سپر 750 فائنل میں اپنی جاپانی حریف یاماگوچی اکانے کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 21-23، 21-14، 21-18 سے کامیابی حاصل کی۔
مردوں کے سنگلز فائنل میں بھی عالمی چیمپئن لانیئر اور مقامی کھلاڑی اینڈرس اینٹونسن کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں لانیئر نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 21-15، 13-21، 21-13 سے جیت درج کرکے سنگلز خطاب جیتنے والے پہلے فرانسیسی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
این دوسرے گیم میں 8-11 اور فیصلہ کن گیم میں 5-11 سے پیچھے چل رہی تھیں۔ اسی دوران ان کے دائیں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی، جس کے بعد انہوں نے درد کم کرنے کے لیے کچھ دیر کا وقفہ لیا۔ اس کے باوجود جنوبی کوریا کی اس اسٹار کھلاڑی نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے ڈنمارک اوپن کے اپنے خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا اور اپنے کریئر کا نواں سنگلز خطاب جیت لیا۔
میچ کے بعد این نے اعتراف کیاکہ صورتحال کچھ خراب ہے۔ کورٹ کے حالات مشکل تھے اور میرا پاؤں پھسل گیا۔ میں اپنی جسمانی حالت کا جائزہ لوں گی اور اپنے کوچوں سے بات کروں گی۔ فیصلہ کن گیم میں، میں کورٹ کے نسبتاً سست حصے کی جانب تھی اور وہاں مجھے زیادہ اعتماد محسوس ہو رہا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ذیشان انصاری کے 5 وکٹوں سے اتر پردیش کو برتری حاصل

Next Post

ہندوستان نے مردوں کے جیولن تھرو ایف 46 مقابلے میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

متھوٹ فن کارپ ‘انڈیا ہوم کرکٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر میدان میں اترا
کھیل

متھوٹ فن کارپ ‘انڈیا ہوم کرکٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر میدان میں اترا

2026-10-21
آیوش بدونی کی ڈبل سنچری، دہلی نے 6 وکٹوں پر 648 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی
کھیل

آیوش بدونی کی ڈبل سنچری، دہلی نے 6 وکٹوں پر 648 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی

2026-10-21
کھیل

خواتین کے 1500 میٹر ٹی 12/13 مقابلے میں سومیا نے سونے اور رادھا نے چاندی کا تمغہ جیتا

2026-10-21
کھیل

سال 2032 میں ہندوستان میں یو سی آئی روڈ عالمی چیمپئن شپ منعقد ہوگی: پنکج سنگھ

2026-10-21
کھیل

آنکھ کی سرجری سے بینائی ضائع ہونے کا خدشہ تھا: اے بی ڈی ویلیئرز کا انکشاف

2026-10-21
کھیل

ہندوستان نے مردوں کے جیولن تھرو ایف 46 مقابلے میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے

2026-10-21
کھیل

ذیشان انصاری کے 5 وکٹوں سے اتر پردیش کو برتری حاصل

2026-10-21
کھیل

10 سالہ ایرا آدتیہ راؤت نے ایک ہی دن میں 6 عالمی ریکارڈ بنائے

2026-10-21
Next Post

ہندوستان نے مردوں کے جیولن تھرو ایف 46 مقابلے میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.