بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کیا ضرورت ہے ردِعمل کی؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-10-21
in ٹاپ سٹوری
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’قومی مفاد کیلئےتمام ادارے و سیاسی جماعتیں متحد ہوں‘

وزیر دفاع کا دہشت گردی کے پورے نظام کو اجتماعی طور پر ختم کرنے پر زور

                سچ تو یہ ہے کہ ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آتی ہے اور……. اور بالکل بھی نہیں آتی ہے وہ یہ ہے کہ آخر کیا ضرورت ہے کہ او آئی سی کی بات بات اور ہر ایک بات پر ردِعمل دیا جائے؟ ایسا کرکے صاحب، آپ او آئی سی کو اس زعم میں مبتلا کرتے ہیں کہ یہ واقعی اہم ہے، اس کے بیانات اور قراردادیں بھی اہمیت رکھتی ہیں…….  نہیں رکھتیں تو پھر بھارت جیسا وشال دیش ان پر ردِعمل نہیں دیتا اور بالکل بھی نہیں دیتا۔کہنے والے کہہ گئے ہیں کہ خاموشی چاندی ہے اور جو کوئی بھی اسے اختیار کرے، جو کوئی بھی خاموش رہے تو اس کی خاموشی سونے جیسی قیمتی بن جاتی ہے اور سو فیصد بن جاتی ہے۔ بس صاحب، آپ نے بھی ایسا کرنا تھا، لیکن نہیں، نہ جانے آپ او آئی سی کے بیانات، بے ہنگم اور بے ہودہ بیانات پر ردِعمل دینے کے لیے اتنے بے صبرے کیوں ہوتے ہیں……. اللہ میاں کی قسم، اگر ہم آپ کی جگہ ہوتے تو ہم ایسا ہرگز نہ کرتے، بالکل بھی نہ کرتے……. اس کی بے تکی باتوں کو ایک کان سے سنتے، جس کان سے سنتے، اسی سے باہر بھی نکال دیتے کہ اسے اپنے دوسرے کان تک بھی پہنچنے نہیں دیتے، کہ……. کہ وقت وقت پر او آئی سی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک بے کار، بے وقعت اور غیر متعلقہ ادارہ ہے، جس کی دنیا میں کہیں بھی قدر و منزلت نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے۔اور ہوگی بھی کیسے کہ اس ادارے نے اپنی کرتوتوں سے خود کو اتنا بے وقعت کرکے رکھ دیا ہے کہ……. کہ اگر یہ کچھ بھی کہے تو کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے……. بالکل بھی نہیں رینگتی ہے…….ہاں، سوائے ہمارے……. کیوں رینگتی ہے، ہمیں نہیں معلوم، بالکل بھی نہیں معلوم۔ہم زیادہ تو کچھ نہیں کہیں گے، سوائے اس ایک بات کے کہ……. کہ بالکل بھی ضروری نہیں ہے کہ او آئی سی کے بیانات اور قراردادوں پر ردِعمل دیا جائے……. کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اوراس لیے نہیں ہے کہ بے چارہ چار ٹانگوں والا یہ بے زبان دن رات اور رات دن بھونکتا رہتا ہے۔۔۔ لیکن کوئی اس کے بھونکنے پر ردِعمل نہیں دیتا ہے۔۔۔ بالکل بھی نہیں دیتا ہے۔اس لیے صاحب، او آئی سی کو بھی بھونکنے دیجیے، دیجیے نا۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر پراو آئی سی کا دوہرا معیار

Next Post

ایس ایس بی امتحان: سرینگرکے کالجوں میں آج  تدریسی سرگرمیاں معطل

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘
اہم ترین

’قومی مفاد کیلئےتمام ادارے و سیاسی جماعتیں متحد ہوں‘

2026-10-21
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
اہم ترین

وزیر دفاع کا دہشت گردی کے پورے نظام کو اجتماعی طور پر ختم کرنے پر زور

2026-10-21
اسمبلی سیشن :سول سیکرٹریٹ کے اردگرد گاڑیوں کے داخلے اور پارکنگ پر پابندیاں عائد
اہم ترین

دربار موو کے تحت دفاتر جموں منتقل کرنے کا حکم‘۲نومبر سے کام شروع ہوگا

2026-10-21
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز کا وظیفہ ۲۵ ہزار روپے مقرر

2026-10-21
پنڈتوں سمیت ہندوؤں نے دسہرہ مذہبی جوش و خروش سے منایا
اہم ترین

پنڈتوں سمیت ہندوؤں نے دسہرہ مذہبی جوش و خروش سے منایا

2026-10-21
راجوری میں۲زنگ آلود گرینیڈ اور گولیاں بر آمد
اہم ترین

راجوری میں دستی بم کو قابو شدہ  دھماکے کے ذریعے تباہ کردیا گیا

2026-10-21
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

۲۳ ؍اکتوبر تک موسم خشک رہنے اور۲۴ سے برفباری کا امکان

2026-10-21
۲۲ طلبا کو دسویں کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا حکم
اہم ترین

ایس ایس بی امتحان: سرینگرکے کالجوں میں آج  تدریسی سرگرمیاں معطل

2026-10-21
Next Post
۲۲ طلبا کو دسویں کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا حکم

ایس ایس بی امتحان: سرینگرکے کالجوں میں آج  تدریسی سرگرمیاں معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.