ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اقتدار کے لالچ میں آئینی اداروں پر سوال اٹھا کر جمہوریت کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں راہل گاندھی: دھرمیندر پردھان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-17
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے کانگریس رہنما راہل گاندھی پر اقتدار کے لالچ میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے اور آئینی اداروں پر سوال اٹھا کر جمہوریت کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر پردھان نے جمعہ کے روز ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر گینیش کمار کے استعفے کے مطالبے کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ قومی مفاد، نظام کی اصلاح اور طلباء کی فلاح و بہبود کے نام پر شروع کیے گئے احتجاجی مظاہروں کا اصل کردار اب کسی سے چھپا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "کھلے عام اقتدار کی تبدیلی کی بات کرنا اور بنگلہ دیش سے تحریک حاصل کرنا واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ طلباء کی آڑ میں ملک میں انارکی پھیلانے اور سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کی یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ تاہم، غیر ملکی طاقتوں کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والے ان ملک دشمن عناصر کو سمجھنا چاہئے کہ ہندوستان میں اقتدار کی تبدیلی صرف جمہوری طریقہ کار کے ذریعے ہی ہوتی ہے۔ اس لیے ملک کے عوام اس غیر جمہوری سوچ کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔”
انہوں نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بار بار عوامی مینڈیٹ کی توہین کرتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا، انتخابی عمل سے من چاہے نتائج نہ ملنے پر جمہوری اداروں کے تئیں بے اعتمادی پیدا کرنے اور سیاسی مفاد کے لیے آئے دن عوام کو پریشان کرنے کی کانگریس کی کوشش ہمیشہ سے اس کا مقصد رہی ہے۔ یہ کانگریس کی اسی غیر جمہوری ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، جس میں ہم وطنوں کے حقوق کو کچلا گیا تھا۔”
انہوں نے کہا کہ آئین ہاتھ میں لے کر گھومنے والے مسٹر گاندھی کو عوام بار بار مسترد کر چکے ہیں، لیکن اقتدار کے لالچ میں وہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے اور آئینی اداروں پر سوال اٹھا کر جمہوریت کے وقار کو تار تار کرنے پر بضد ہیں۔ مسٹر گاندھی کا جمہوریت کے تئیں یہ نفرت انگیز رویہ انتہائی شرمناک ہے!

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریکھا گپتا نے 1,400 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

Next Post

سپریم کورٹ نے جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے پر مرکز سے جواب طلب کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post

سپریم کورٹ نے جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے پر مرکز سے جواب طلب کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.