بدھ, اکتوبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-14
in قومی خبریں
A A
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں

راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کو چائے پر بلایا، طے کریں گے آگے کی حکمت عملی

نئی دہلی، 13 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پاور ٹو ایمپاور” کو ترقی کے تئیں ملک کا بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندستان دوسروں کی قیمت پر نہیں بلکہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں بلومبرگ نیو اکنامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "پاور ٹو ایمپاور” کا مطلب اس طاقت سے ہے جو نہ صرف اپنے لیے ہو، بلکہ جو اپنے ساتھ دوسروں کو بھی بااختیار بناتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات، ادائیگی کے نظام اور ٹیکنالوجی جیسی جن چیزوں نے کبھی دنیا کو جوڑا تھا، آج انہی کا استعمال ہتھیار کے طور پر کیا جا رہا ہے، اور انہیں دباؤ و دبدبے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہے۔ چاہے کورونا کے وقت ویکسین کی ضرورت ہو، ڈیجیٹل ادائیگی کے مضبوط ماڈل کی یا پھر صلاحیتوں کی، ضرورت کے وقت دنیا نے ہندستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "جب بھی دنیا کو ایک مستحکم سہارے کی ضرورت ہوتی ہے، ہندستان اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہاتھ آگے بڑھاتا ہے۔ ہم دوسروں کی قیمت پر آگے نہیں بڑھتے، ہم دنیا کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔”
وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا کے سامنے سب سے بڑا سوال اعتماد کا ہے – سپلائی چین جاری رہے گی یا نہیں، شراکت دار ملک ساتھ کھڑا رہے گا یا نہیں – اور یہی وہ جگہ ہے جہاں ہندستان ایک نئے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پہلے بھی کئی عالمی شراکت داریاں قائم کی گئیں جن کا مقصد صرف اپنے اپنے مفادات کا تحفظ تھا۔ دوسری طرف، ہندستان نے انٹرنیشنل سولر الائنس، بگ کیٹ الائنس اور کوئلیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر جیسے پلیٹ فارم دیے ہیں جن میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہندستان جوڑنے اور جڑنے پر زور دیتا ہے۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ اس کے باوجود ہندستان جو کچھ بھی کرتا ہے، اس کا کریڈٹ کبھی نہیں چاہتا۔ شاید پہلی بار کسی وزیر اعظم کی طرف سے "صفر” کے لیے رائلٹی کے ذکر کی مثال قائم کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ہندستان جو کرتا ہے اس کا کریڈٹ کبھی نہیں چاہتا۔ ہندستان نے ‘صفر’ دیا لیکن کبھی اس کے لیے رائلٹی نہیں مانگتا۔”
ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک کی معیشت میں آنے والی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 12-13 سال پہلے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے چار فیصد سے بھی زیادہ تھا۔ اب یہ گھٹ کر 0.61 فیصد رہ گیا ہے۔ ملک کے پاس 700 ارب ڈالر سے زیادہ کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں اور بینکنگ کا نظام کافی مضبوط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف ریٹنگ ایجنسیاں ہندستان کی سوورین ریٹنگ اپ گریڈ کر رہی ہیں۔
گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی)، دیوالیہ کوڈ اور لیبر کوڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریفارم ایکسپریس آج تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے دنیا کے تمام ممالک کو مل کر چلنے، ایک آواز میں بولنے اور مل کر سوچنے کی اپیل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں
قومی خبریں

جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کی کوشش کر رہے سی جے پی رہنما سوربھ داس، آشوتوش رانکا اور اجنکیہ شندے حراست میں

2026-10-14
راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کو چائے پر بلایا، طے کریں گے آگے کی حکمت عملی
قومی خبریں

راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کو چائے پر بلایا، طے کریں گے آگے کی حکمت عملی

2026-10-14
لداخ کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنانے اور مقامات کے نام طے کرنے پر چین نے کی مخالفت
قومی خبریں

لداخ کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنانے اور مقامات کے نام طے کرنے پر چین نے کی مخالفت

2026-10-14
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا

2026-10-14
قومی خبریں

راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں

2026-10-14
قومی خبریں

آئی ایم ایف نے ہندستان کی نمو کا تخمینہ بڑھا کر سات فیصد کیا

2026-10-14
کرپشن کے الزامات یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دیدیا
اہم ترین

مرکزی وزیر ایل مروگن کا استعفیٰ  راجیہ سبھا کی رکنیت بھی چھوڑی

2026-10-14
ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.