ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-10
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے جمعرات کی شب اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہماری مفید بات چیت جاری ہے۔ ہم امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل کسی بھی وقت ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد جمعہ کی صبح تیل کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی، کیونکہ حالیہ ہفتوں کے دوران توانائی سے مالا مال خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں کچھ کمی آئی۔
جمعرات کو کاروبار کے دوران ممکنہ طور پر دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا بیان تیل کی قیمتوں کو دوبارہ نیچے لانے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنے سات روزہ منصوبے پر امریکہ کے جواب کا جائزہ لے رہا ہے اور آئندہ چند روز میں اپنا ردعمل دے گا۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، عراقچی نے مزید کہا کہ ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے جمعہ کو آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں شدید دھماکوںکی اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی فارس نے نامعلوم فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ممکن ہے غیر مجاز راستے استعمال کرنے والے تیل بردار جہاز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ہوں۔
منگل کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے کے تحت ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اپنی صلاحیت میں ”بامعنی” کمی کرنا ہوگی۔ ماہرین کے مطابق، یہ مطالبہ واشنگٹن کے اس سابقہ اصرار میں نرمی کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ تہران یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر ترک کر دے۔
پیر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کو ”بے سود” قرار دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ امریکہ مذاکرات کو ایران پر حملے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
دریں اثنا، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو ایرانی صدر سے کہا کہ روس ایران کے خلاف امریکہ کی قیادت میں جاری جنگ ختم کرانے کے لیے ”ہر ممکن کوشش” کرے گا۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں نے یہ اطلاع دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا

Next Post

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی
عالمی خبریں

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

2026-10-10
جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا
عالمی خبریں

جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا

2026-10-10
نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی
عالمی خبریں

نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی

2026-10-10
عالمی خبریں

فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو ‘فائرنگ اسکواڈ سے دی جانے والی سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی: پینٹاگن

2026-10-10
عالمی خبریں

ترکیہ اور چین کے مابین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا معاہدہ

2026-10-10
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

2026-10-09
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے نوبیل امن انعام کے لیے دوبارہ دعویٰ دہرایا، کہا ‘میں نے آٹھ جنگیں ختم کرائیں

2026-10-09
Next Post
ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.