احمد آباد، 9 اکتوبر (یواین آئی) پارس گپتا اور دھوج ہریا نے جمعرات کو یہاں ویر ساورکر اسپورٹس کمپلیکس میں کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کے پہلے دن اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں کئی فتوحات کے ساتھ شاندار آغاز کیا۔
مردوں کے ہی بال مقابلے میں پارس گپتا نے ساموا کے ریویلیشن ٹیگالووا کو 8-3 سے جبکہ عزیر خان نے حسین عبداللہ کو 9-4 سے شکست دی۔ مردوں کے اسنوکر میں دھوج ہریا نے آئل آف مین کے کرس ڈیگنل کو 3-0 سے اور لکشمن سنگھ راوت نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ رائٹ کو 3-2 سے ہرایا۔
خواتین کے مقابلوں میں سنیندھرا بابو نے نتاشا کینٹ کو 3-1 سے، جبکہ اسنوکر میں شروتی لکشمی نارائنن نے آسٹریلیا کی جیسیکا ووڈس کو 3-1 سے شکست دی۔ خواتین کے بلیئرڈز میں انوپما رام چندرن نے بھی کامیابی کے ساتھ مہم شروع کی۔ مردوں کے 10 بال مقابلے میں لال رینا رینتھلی نے کیلی یامبی کو 9-3 سے ہرایا، جبکہ خواتین کے بلیک بال میں جیانا ریگو نے تھاپیلو موتھاتے کو 5-2 سے شکست دی۔
تاہم، پہلے دن کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں کو شکست بھی ہوئی۔ خواتین کے ہی بال میں جیا سہگل کو ایگنس کیمورا نے 4-2 سے اور ودیا پلئی کو جنوبی افریقہ کی مرینا جیکبس نے 7-2 سے ہرایا۔ مردوں کے بلیک بال میں چیتن چھابڑا اور آرو سنچیتی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ خواتین کے 10 بال میں سانوی شاہ سنگاپور کی انرَن یو سے 7-1 سے ہار گئیں۔





