ہفتہ, نومبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-04
in قومی خبریں
A A
جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان اور جاپان نے سمندری تجارت کے تحفظ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا: جے شنکر

تہواروں کے بعد بھی عوامی مقامات اور قدرتی وسائل کی صفائی برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 3 اکتوبر (یو این آئی) یوتھ کانگریس نے ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے خلاف یہاں جنتر منتر پر پرامن احتجاج کی اجازت نہ دینے کے پولیس کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
یوتھ کانگریس کے ترجمان ورون پانڈے نے ہفتہ کے روز یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یوتھ آرگنائزیشن کے قومی صدر ادے بھانو چب نے دہلی پولیس کے جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے یکم اکتوبر کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی پولیس نے یوتھ کانگریس کو اس کے مجوزہ احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے جس کے خلاف تنظیم کے لیگل سیل کے سربراہ ایڈووکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ پولیس کسی معاملے میں حالات کا انفرادی اور تناسب کے لحاظ سے اندازہ کیے بغیر پرامن اجتماع پر پابندی نہیں لگا سکتی۔
قابلِ ذکر ہے کہ یوتھ کانگریس نے 25 ستمبر کو تقریباً 100 سے 150 لوگوں کے پرامن احتجاج کے لیے درخواست دیتے ہوئے سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور عوامی نظام سے متعلق تمام قانونی شرائط کی پابندی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس کے باوجود پولیس نے یکم اکتوبر کو اجازت مسترد کرنے کی اطلاع دی جبکہ 2 اکتوبر کو پروگرام مجوزہ تھا۔
عرضی میں آئین کی مختلف دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس میں سپریم کورٹ کے قائم کردہ عدالتی اصولوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جو پرامن اجتماع کے حق کی حفاظت کرتے ہیں اور ایسے معاملات میں تناسب کے طریقے سے باقاعدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے

Next Post

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

ہندوستان اور جاپان نے سمندری تجارت کے تحفظ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا: جے شنکر

2026-11-20
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

تہواروں کے بعد بھی عوامی مقامات اور قدرتی وسائل کی صفائی برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے: ریکھا گپتا

2026-11-20
قومی خبریں

کیجریوال کا شیش محل اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا: پرویش صاحب سنگھ

2026-11-18
مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے
قومی خبریں

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

2026-11-18
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو نے ملیریا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

2026-11-18
بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے ٹہری گڑھوال میں سڑک حادثے میں نو افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

2026-11-18
’گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کھل اٹھا‘
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے گووردھن پوجا پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی

2026-11-12
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کل توتوکوڈی کا دورہ کریں گے

2026-11-12
Next Post
فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.